حرا مانی کا چھینا گیا موبائل ڈاکوؤں کی لوکیشن ٹریس کرنے سے قاصر

سپر لیڈ نیوز ، کراچی ۔ حرا مانی کا چھینا گیا موبائل ڈاکوؤں کی لوکیشن ٹریس کرنے سے قاصر، پولیس کے مطابق حرا مانی نے بتایا ہے کہ آئی فون 12پرو کی لوکیشن سروس آف تھی ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق کراچی میں ڈاکوؤں  سے اب  شوبز ستارے بھی محفوظ نہیں رہے ۔ ڈیفنس میں اداکارہ حرا مانی کو لوٹ لیا گیا ۔  حرا اپنے بچوں کےساتھ گاڑی میں گھر پہنچیں تو اچانک دو موٹر سائیکل سوار آگئے اور ایک نے گن پوائنٹ پر موبائل  فون چھین لیا ۔ اس دوران دوسرا ڈاکو دوسری جانب سے آیا اور تسلی سے واردات کو کامیاب بنانے میں مدد کر کے فرار ہو گیا ۔

پولیس کے مطابق ملزموں کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ اداکارہ کا موبائل  فون لوکیشن ٹریس کرسکتا تھا مگر اس کی لوکیشن سروس آف ہے ۔

ادھر  اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیااکاؤنٹ  میں گلیمرس انداز اپناتے ہوئے ایک تصویر جاری کی اور لکھا کہ میرا فون لے جانے والے ۔۔ جا تجھے معاف کیا۔ واردات کے بعد سوشل میڈیا پر حرا مانی سے اظہار یکجہتی کا سلسلہ  جاری ہے ۔