بھارتی اداکارہ آریابینرجی کی پراسرارموت

وقت اشاعت :13دسمبر

بھارتی اداکارہ آریابینرجی کی پراسرارموت  نے ایک مرتبہ پھر بالی ووڈ پر بجلیاں گرا دیں ۔  اداکارہ کی لاش  ان کی رہائش گاہ سے ملی ۔ موت کا تعین نہ ہو سکا۔

آریا بینر جی جنوبی کلکتہ میں ان کی رہائش گاہ سے اس وقت ملی جب کئی مرتبہ دروازہ کھٹکھٹانے کے باوجود جواب موصول نہیں  ہوا۔ 35سالہ اداکارہ نے دو فلموں میں کام کیا جن میں ڈرٹی پکچرز اور لو، سیکس اور دھوکا شامل ہیں ۔ پولیس کے مطابق   آریا بینرجی کا اصل نام دیودتہ بینرجی تھا اور وہ گھر میں اکیلی رہتی تھیں ۔

یہ بھی پڑھیے

یہ بھی پڑھیئے :حانیہ اور عاصم میں بڑھتے فاصلے

این ڈی ٹی وی کے مطابق ان کی ایک بہن سنگا پور میں مقیم ہیں ۔ ان کی موت کی اطلاع ان کی ملازمہ نے دی جب انہیں شک گزرا کیونکہ وہ دروازہ نہیں کھول رہی تھیں ۔ پولیس کو ریکارڈ کرائے گئے بیان کے مطابق آریا ایک دن قبل بالکل ٹھیک تھیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم کے بعد صورتحال واضح ہوگی ۔ ان کے جسم پر تشدد کے نشانات نہیں ملے تاہم ناک سے خون بہہ رہا تھا ۔کیا آریانے منشیات لے رکھی تھیں ؟ اس کا جواب قبل از وقت ہوگا ۔ بھارتی اداکارہ آریابینرجی کی پراسرارموت نے ایک مرتبہ پھر بالی ووڈ میں منشیات کے استعمال کی خبروں کو زندہ کر دیا ہے ۔