آسکر کے لئے گیری اولڈ مین کی فلم مینک کی 10نامزدگیاں

وقت اشاعت:16مارچ،2021

آسکر کےلئے   گیری اولڈ مین کی فلم مینک کی 10نامزدگیاں  سامنے آگئیں ۔ اکیڈمی ایوارڈ کی کل 23 شعبوں میں نامزدگیاں ہو چکی ہیں ۔

فلم مینک کو بہترین فلم سمیت    دس  شعبوں میں  نامزد کیا گیا ۔ دی فادر، میناری، نومیڈ لینڈ، سائونڈ آف میٹل اور دی ٹرائل آف دی شکاگو سیون بھی بہترین فلم کی دوڑ میں شامل ہیں۔ بہترین اداکار کے ایوارڈ کے لئے رض احمد، چاڈوک بوسمین، سر انتھونی ہاپکنز، گیری اولڈ مین اور سٹیون ییون میں مقابلہ ہے۔ بہترین اداکارہ کے ایوارڈ کے لئے  ویولا ڈیوس، فرانسز میکڈورمنڈ،اینڈرا ڈے اور کیری مولیگن مد مقابل ہیں۔

 اسی طرح بہترین اینی میٹڈ فلم کا ایوارڈ پانے کے لئے سول، وولف واکرز، اوور دی مون، اون ورڈ اور اے شان دی شیپ میں تگڑا مقابلہ ہے ۔