یہ آسکرزہیں،کوروناکچھ نہیں بگاڑسکتا

وقت اشاعت :3دسمبر

سپر لیڈ، واشنگٹن ڈی سی ۔ یہ آسکرزہیں،کوروناکچھ نہیں بگاڑسکتا ۔ کورونا وائرس وبا کے باوجود  روایتی انداز میں تقریب 25اپریل کو ہوگی ۔ورچوئل تقریب کی آپشن مسترد کر دی گئی۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق آسکرز ایوارڈ کی تقریب روایتی انداز میں کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔ ایوارڈز تقریب ورچوئل یا آن لائن نہیں ہوگی ۔ آسکرزایوارڈز دینے والی اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنسز نے 73 ویں ایوارڈز کی تقریب کی تاریخ بڑھا کر 25 اپریل دو ہزار اکیس کر دی ہے۔

آسکرزایوارڈز دینے والی اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنسز نے 73 ویں ایوارڈز کی تقریب کی تاریخ بڑھا کر 25 اپریل کر دی ہے ۔ فوٹوکریڈٹ ۔ ووکس فیشن پیرس

تاریخ بڑھانے سے اکیڈمی کو امید ہے کہ سینما گھر اس وقت تک کھل جائیں گے اور مزید فلموں کو آسکرز میں شمولیت کا موقع مل سکتا ہے ۔ آسکرز ایوارڈز روایتی طور پر لاس اینجلس میں تین ہزار چار سو سیٹوں والے تھیٹر میں ہوتے ہیں ۔  اس بار کتنے افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی ابھی واضح  نہیں ۔

منتظمین کے مطابق کئی دہائیوں سے چلتی روایات نہیں توڑی جائیں گی ۔ فوٹو کریڈٹ :موشن پکچرز ڈاٹ کام

اس سے پہلے ٹی وی کے ایمی ایوارڈز اس سال ستمبر میں آن لائن ہوئے تھے ۔ ایوارڈز کی اس تقریب میں صرف پروڈکشن سٹاف اور چند دیگر افراد  ایوارڈز تقریب کے مقام پر موجود تھے ۔ امریکی فلمی حلقوں نے حال ہی میں کورونا کے باعث آسکرز بھی آن لائن کرانے کی تجویز دی تھی مگر امریکی میڈیا کے مطابق انتظامیہ بھاری منافع سے ہاتھ نہیں دھو سکتی ۔ اس لئے آن لائن کے بجائے روایتی تقریب کی بات کی گئی ہے تاکہ سپانسرز کی رقم اور اشتہارات کی آمدنی سے خوب فائدہ اٹھایا جا سکے ۔