آسکر ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان پرینکا چوپڑا سے کیوں کرایا گیا ؟

وقت اشاعت،16مارچ2021

سپر لیڈ نیوز ، واشنگٹن ڈی سی ۔ سکر ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان پرینکا چوپڑا سے کیوں کرایا گیا ؟ پیر کے روز اکیڈمی ایوارڈز کی نامزدگیاں پرینکا کی وجہ سے مرکز نگاہ بن گئیں ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق  آسکرز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا۔یہ اعلان امریکی گلوکار نک جونز اور  ان کی اہلیہ  بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کیا۔ آسکر پلیٹ فارمز اور عالمی میڈیا میں براہ راست نشر  ہونے والی تقریب میں جب اچانک پرینکا نک جونز کے ساتھ نمودار ہوئیں تو سوشل میڈیا پر بھارتیوں کے ٹویٹس گردش کرنے لگے۔ اس موقع پر پرینکا کو خراج تحسین پیش کیا گیا  اور انہیں مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا۔

پرینکا نے بھی مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنے شوہر نک جونز کےلئے محبت بھرے احساسات کا اظہار کیا۔ دوسری جانب نک جونز نے بھی اہلیہ سے محبت کا اظہار کیا اور آسکر کےماڈل کے ساتھ تصاویر شیئر کیں ۔  

میڈیا رپورٹس کے مطابق  آسکرایوارڈزکی تقریب 25 اپریل کو لاس اینجلس میں ہوگی ۔ پرینکا چوپڑا پہلے ہی کچھ عرصے سے امریکامیں مقیم ہیں ۔ گزشتہ ماہ   ہی آسکر انتظامیہ نے  بھارتی اداکارہ سے رابطہ کیا اور  نامزدگیاں کرنے کی تقریب کے لئے میزبانی سونپی ۔