روس کی جیلوں میں تعینات حسین وارڈنز نے تہلکہ مچا دیا

وقت اشاعت :12جون2021

سپرلیڈ نیوز، واشنگٹن ڈی سی ۔ روس کی جیلوں میں تعینات حسین وارڈنز نے تہلکہ مچا دیا ، تعینات وارڈنز کا مقابلہ حسن دنیا بھر کی خبروں میں جگہ بنا گیا۔

سپرلیڈ نیوز انٹرنیشنل ڈیسک  کے مطابق روس کی جیلوں میں تعینات خواتین وارڈنز کا مقابلہ حسن کرایا گیا ہے ۔ ملک بھر سے سوحسیناؤں  نے شرکت کی ۔ یہ تمام حسین وارڈنز جیلوں میں تعینات تھیں ۔ مقابلہ حسن کے قوانین کے مطابق تمام وارڈنز نے اپنا فوٹو شوٹ ویڈیو پیغام ارسال کیں جسے مقامی تنظیم نے ججز کی مدد سے پرکھا جبکہ عوام نے بھی ووٹنگ میں حصہ لیا۔ یوں مقابلے کے آخری روز بارہ حسین وارڈنز  کا چناؤ ہوا۔ جس میں سے ایک کو فاتح قرار دے دیا گیا۔ حتمی اعلان ماسکو میں ہونے والی ایک تقریب میں کیا جائے گا۔ محکمہ جیل نے مقابلے کومس پینل کانٹیسٹ2021کا نام دیا ہے ۔