بالی وڈ کی اداکارہ پائل گھوش تیزاب گردی کا شکار

وقت اشاعت :22ستمبر 2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، ممبئی ۔ بالی وڈ کی اداکارہ پائل گھوش تیزاب گردی کا شکار ہو گئیں ۔ پائل نے دعویٰ کیا ہے کہ  نامعلوم افراد نے ان پر تشدد کی بھی کیا۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق بالی وڈ کے معروف ہدایتکار انوراگ کشیاپ پر جنسی طور پر ہراسانی کا الزام عائد کرنے والی بالی وڈ کی اداکارہ پائل گھوش پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں ۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ دو روز قبل ممبئی کے ایک سٹور سے ادویہ خریدنے گئیں ۔ واپسی کے لئے باہر نکلیں تو گاڑی میں سوار ہونے سے پہلے چند افراد نے ان پر حملہ کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام افراد نے چہروں پر ماسک چڑھا رکھے تھے۔ ان میں سے ایک نے ان پر تشدد کیا اور دوسرے  نے آہنی راڈ مارنے کی کوشش کی تاہم وہ پیچھے ہٹ گئیں ۔ اسی دوران ایک حملہ آور نے چہرے پر تیزاب پھینکا مگر وہ بازو پر گرا ۔ شور مچانے پر وہ وہاں سے بھاگ نکلے ۔ اداکارہ نے مزید  کہا ہے کہ ممبئی پولیس نے گھر آکر ان کا بیان ریکارڈ کیا ہے ۔ اس سلسلے میں انہوں نے ابھی مقدمے کی درخواست نہیں دی ۔