طالبان کی جانب سے لڑکیوں کو سکول جانے سے روکنا غیر شرعی ہوگا ، عمران خان

وقت اشاعت :22ستمبر2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ طالبان کی جانب سے لڑکیوں کو سکول جانے سے روکنا غیر شرعی  ہوگا ، عمران خان نے بی بی سی کو انٹرویو میں پہلی مرتبہ طالبان کے بعض فیصلوں کی دبے الفاظ میں مخالفت کر دی ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے برطانوی نشریاتی ادارے کودیئےگئے انٹرویو میں پہلی مرتبہ افغان طالبان کے بعض  کاموں کی مخالفت کی ہے ۔ اگرچہ یہ مخالفت کھلے عام نہیں تھی مگر پھر بھی سوشل میڈیا پر عمران خان کے انٹرویو کو سراہا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کی جانب سے اگر لڑکیوں کو سکول جانے سے روکا گیا تویہ غیر شرعی ہوگا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا طالبان کو موقع دیا جانا چاہیے ۔

چالیس سال  کی جنگ کا خاتمہ خوش آئند ہے ۔ اس لئے طالبان پر اعتماد کرنا ہوگا۔ ورنہ افغانستان کے حالات مزید خراب ہو جائیں گے ۔ اگر حالات خراب ہوئے تو سول وار کا بھی خدشہ ہے ۔ کوئی نہیں جانتا کہ افغانستان کے حالات کس جانب جائیں گے ۔ وہاں امن ہونا بہت ضروری ہے اسی میں تمام ممالک کا مفاد ہے ۔ خواتین کے حوالے سے امید ہے کہ وہاں حقوق ملیں گے۔ طالبان نے کہا ہے کہ وہ مرحلہ وار خواتین کو حقوق دیں گے ۔طالبان اپنی حکومت میں بھی مرحلہ وار خواتین کو شامل کریں گے ۔ عمران خان نے انٹرویو کے دوران بعض مواقع پر کھل کر طالبان کی حمایت بھی کی ۔