اداکارہ نمرہ خان شدید بیمار ،مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کردی

وقت اشاعت:12اگست2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، کراچی۔ اداکارہ نمرہ خان  شدید بیمار ،مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کردی  ، اداکارہ  کراچی کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔

سپر لیڈ نیوز  کےمطابق اداکارہ نمرہ خان نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تصاویر جاری کی ہیں جس  کے ساتھ انہوں نے لکھا ہے کہ وہ بہت علیل ہیں۔ ان کے پیٹ میں انفیکشن ہوا ہے جو بہت تکلیف دہ ہے ۔  اسپتال سے شیئر  تصاویر میں وہ وہیل چیئر پر بیٹھی نظر آرہی ہیں ۔ انہوں نے مداحوں کو  کہا کہ وہ چل پھر نہیں پارہیں  ۔

نمرہ خان نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔ نمرہ خان سپر ہٹ ڈرامہ سیریز میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ ان کے مشہور ڈراموں میں مہربان ، اڑان ، خوب سیرت،میں جینا چاہتی ہوں  شامل ہیں۔ انہوں نے فلم بلائینڈ لو میں بھی کام کیا ہے ۔