حرا مانی کی اپنے شوہر کے ساتھ تصاویر نے سوشل میڈیا پر آگ لگا دی

وقت اشاعت :27جون2021

سپر لیڈ نیوز، واشنگٹن ڈی سی ۔ حرا مانی  کی اپنے شوہر کے ساتھ تصاویر نے سوشل میڈیا پر آگ لگا دی ، زیادہ تر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا، حمایتیوں نے بھی مخالفین کو کھری کھری سنا دیں ۔

سپر لیڈ نیوز  کے مطابق اداکارہ حرا مانی اپنے شوہر مانی کے ساتھ ان دنوں گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے کےلئے امریکا میں موجود ہیں ۔ اداکار جوڑے نے  خوب سیر سپاٹے کئے اور متعدد تصاویر بھی اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹس سے شیئر کیں ۔ ایک ایسی ہی تصویر نے ہر طرف آگ لگا دی ۔ اس تصویر میں اداکارہ کو اپنے شوہر کے کندھوں پر ہاتھ رکھے دیکھا جا سکتا ہے ۔ بظاہر تو تصویر میں کچھ غلط نہیں مگر بعض صارفین   نے انہیں خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ کسی نے اسلامی معاشرے کا حوالہ دیا تو کئی صارفین ایسے بھی تھے جو حرا مانی کو فحاشی پھیلانے والی اداکارہ قرار دیتے رہے ۔ ایسے میں حرا مانی کے پرستار بھی میدان میں اترے اور تنقید کرنےو الوں کو موثرجواب دیا۔اس طرح حرا مانی کی اپنے شوہر کے ساتھ تصاویر نے سوشل میڈیا پر آگ لگا دی ۔ سوشل میڈیا پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے تاہم حرا مانی کی طرف سے کوئی واضح وضاحت سامنے نہیں آئی ۔