سابق اہلیہ کو  ٹی وی پروگراموں میں بلا کر طلاق پر بات نہ کی جائے ، ماڈل فضا علی کے سابق شوہر کا مطالبہ

وقت اشاعت :14نومبر2023

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، لاہور۔ سابق اہلیہ کو  ٹی وی پروگراموں میں بلا کر طلاق پر بات نہ کی جائے ، ماڈل فضا علی کے سابق شوہر کا مطالبہ  سامنے آگیا۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق فضا علی کے سابق شوہر فواد فاروق نے کہا ہے کہ ا نہیں دکھ ہوتا ہے جب سابق اہلیہ فضا علی  کو ٹی وی پروگراموں میں بلا کر طلاق جیسے موضوع پر بات چیت کی جاتی ہے ۔ اس طرح نجی زندگی میں بات کرنا کسی کو بھی اچھا نہیں لگتا۔ انہوں نے کہا کہ فضا ایک ذمہ دار بیوی تھیں ۔ جو بھی ہو ا غلط ہوا۔ کچھ ایسے محرکات تھے جس کی وجہ سے یہ شادی کامیاب نہیں ہو سکی ۔ اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ آپ کسی کی شادی کو لے کر یوں ریٹنگ کے چکر میں مبالغہ آرائی سے کام لیں ۔

انہوں نے کہا کہ طلاق جیسے موضوع پر بات ہی نہیں ہونی چاہیے ۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ماڈل ، اداکارہ اور میزبان فضا علی  نے ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کی تھی اور اپنی ناکام ازدواجی زندگی پر بات چیت کی تھی ۔ انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ ان کے سابق شوہر نے طلاق دیتے وقت  مایوسی کا اظہار کیا تھا۔ وہ طلاق کے کاغذات پر دستخط کرتے وقت بے ہوش ہو کر گر پڑے تھے ۔ انہوں نے اپنے سابق شوہر کی بھی تعریف بھی کی تھی ۔