نیب کے بشریٰ بی بی سے مذہبی تعلیم سے متعلق سوالات ،  فرحت شہزادی سے تعلقات پر بھی وضاحت طلب

وقت اشاعت :14نومبر2023

ندیم چشتی ، دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ،اسلام آباد۔ نیب کے بشریٰ بی بی سے مذہبی تعلیم سے متعلق سوالات ،  فرحت شہزادی سے تعلقات پر بھی وضاحت طلب  کرلی ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام  کے مطابق نیب نے القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو طلب کر کے سوالنامہ تھما دیا۔ نیب نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کو ان سوالات کی وضاحت پیش کرنا ہوگی ۔ ساتھ ہی حکومت نے بشریٰ بی بی کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا۔

نیب کے سوالنامے میں بشریٰ بی بی کی دینی تعلیم سے متعلق بھی سوال پوچھا گیا ہے ۔ نیب نے استفسار کیا کہ آپ نے تعلیم کہاں سے حاصل کی۔ کیا آپ نے اسلامی تدریسی کورس بھی کیا؟ القادر یونیورسٹی پروجیکٹ ٹرسٹ بنانے کا مقصد کیا تھا؟بتائیے کہ کیا بطور ٹرسٹی ہونے کے ساتھ ساتھ بطور استاد بھی کوئی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہیں؟کیا بطور ٹرسٹی یا بطور استاد یونیورسٹی سے کسی قسم کی تنخواہ یا مراد لیتی رہی ہیں۔

نیب نے پوچھا فرح گوگی کے ساتھ آپ کا کیا تعلق ہے؟القادر یونیورسٹی بنانے کا خیال کس کا تھا؟ اور اس کے لئے جگہ کا تعین کس نے کیا ؟

آپ بطور ٹرسٹی القادر یونیورسٹی میں کیا ذمہ داریاں ادا کر رہی تھیں؟نیب نے یہ بھی  پوچھا اس ٹرسٹ کو بنانے کے لئے ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن کا کیا کردار ہے؟ کیا آپ نے پہلے ان سے رابطہ کیا یا انہوں نے خود ٹرست بنانے میں دلچسپی کا اظہار کیا؟ ذرائع کے مطابق  بشریٰ بی بی پیشی کے بعد گھر روانہ ہو گئیں جبکہ ان کی گرفتاری کا اب قوی امکان پیدا ہو گیا ہے ۔