رنز مشین بابر اعظم دنیا کے نمبر ایک بلے با ز بن گئے ،رضوان چوتھےنمبر پر آگئے

وقت اشاعت :4نومبر2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، دبئی ۔ رنز مشین بابر اعظم دنیا کے نمبر ایک بلے با ز بن گئے ،رضوان چوتھےنمبر پر آگئے ، آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی کرکٹ کی رینکنگ جاری کر دی۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ون ڈے کے بعد ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھی نمبر ون بلے باز بن گئے ہیں۔ رن مشین بلے باز نے انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان سے پہلی پوزیشن چھین لی ۔ پاکستان کے کپتان کو ورلڈ کپ کے تین میچوں میں نصف سنچریاں بنانے پر پوائنٹس ملے جس کے بعد وہ نمبر ایک پر آگئے ۔

اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان پہلے نمبر پر تھے۔ بابر اعظم کے 834 پوائنٹس  ہو گئے ہیں ۔ ٹاپ ریننگ پر بابر اعظم نے کہا کہ نمبر ون پوزیشن مسلسل محنت اور لگن کا نتیجہ ہے۔ ٹیم رینکنگ میں پاکستان دوسرے نمبر پر آگئی ۔ اسی طرح باؤلرز رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد 13ویں نمبر پر چلے گئےجبکہ حارث رؤف نے 20ویں پوزیشن برقرار رکھی ہے۔