جیتنےکےلئےاورکتنامارناہوگا؟

جیتنےکےلئےاورکتنامارناہوگا؟ یہ سوال ہے انگلینڈ کرکٹ ٹیم سے ۔۔ کیونکہ ٹیم پاکستان تو یہ اندازہ لگا چکی تھی کہ 195رنز جوڑنے کےبعد اب انگلینڈ کاجیتنامشکل ہوگا۔

مانچسٹر میں دوسرے میچ کے دوران انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

ابتدا میں تو یہ لگا کہ انگلینڈ کا فیصلہ غلط ثابت ہو گا۔ پاکستانی اوپنر فخر زمان او ر بابر زمان نے پر اعتماد آغاز کیا۔

فخر زمان نے پہلے محتاط بلے بازی  کے بعد جارحانہ عزام دکھائے تاہم 72کے مجموعی سکور پر 36رنز بنا کر چلتے بنے ۔

اس دوران بابر اعظم نے کیریئر کی 14ویں نصف سنچری مکمل کی اور 56 رنز بنائے۔ سکور بورڈ میں ہلچل تب آئی جب پروفیسر کا بلا آتےہی گھومنے لگا۔ 

محمد حفیظ نے 4 چھکے اور 5 چوکے لگائے اور 36 گیندوں پر 69 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی ۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے اور  انگلینڈ میں اپنا سب سے بڑا سکور بنایا۔ 195رنز جیسا پہاڑ جیسا ہدف دینے کے بعد ٹیم بابر کسی حد تک مطمئن دکھائی ۔

محمد حفیظ نے برق رفتار 69رنز سکور کئے ۔ فوٹو کریڈٹ:کرک انفو

ظاہر سی بات ہے 200کے قریب پہنچنا یقینا کوئی آسان کام نہیں ۔ لیکن انگلینڈ کی ٹیم نے بابر سکواڈ کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔ چھکوں کی بار ش ہوئی ، چوکوں کا طوفان آیا

مورگن اور ملان ظالم نکلے

 انگلینڈ نے باآسانی 196رنز کا ہدف حاصل کرلیا ۔مورگن نے پاکستانی بالروں کو خوب نشانہ بنایا اور 66رنز سکور کئے ۔

یہ بھی پڑھیئے:ساؤتھ ہمٹین ٹیسٹ میں بارش نے کس کی لاج رکھی ؟

 ڈیوڈ ملان نے 54 رنز بنائے  یوں انگلینڈ کی ٹیم نے  آخری اوور کی پہلی بال پر ہی ٹارگٹ پورا کرلیا۔ میچ کے بعد گفتگو میں دونو ں کپتانوں نےا پنی اپنی کارکردگی  پر تبصرہ کیا۔

کرکٹ شائقین یہ سوال ضرور ذہن میں رکھ کر بیٹھے ہونگے ۔۔ انگلینڈ سےمیچ جیتنے کے لئے اورکتنا مارنا ہوگا؟