ٹرمپ کےبھتیجی پربڑھ چڑھ کرحملے

ٹرمپ کےبھتیجی پربڑھ چڑھ کرحملے ۔ الیکشن دنگل قریب آتے ہی امریکہ میں سیاسی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی ہے ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق امریکی صدر نےاپنی الیکشن مہم میں تیزی لانے کا عندیہ دیا ہے ۔

اس سلسلے میں انہوں نے جارحانہ پالیسی دکھاتےہوئے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لینے کا سلسلہ تیز کر دیا ۔

اس مرتبہ سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے انہوں نے اپنے نقادوں کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔

امریکی صدر نے اپنی بھتیجی کو زیر عتاب رکھا اور ان کے خلاف بھی بیان بازی شروع کردی ۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر کسی شخص کو لگتاہے کہ ان کے خلاف کتاب لکھنے سے مقبولیت میں اضافہ ہوتاہے تو شوق سے یہ کام کیا جائے ۔

ساتھ ہی ٹرمپ نے کہا کہ کوئی جتنا بھی خراب مواد درج کرنا چاہے اسے اجازت ہے ۔

میری بھتیجی جھوٹی ہے ، ٹرمپ

اپنی بھتیجی کا نام لئے بغیر انہوں نے کہا کہ میرے اوپر لکھی گئی کتب کا مواد جھوٹ پر مبنی ہوتا ہے ۔

اس جھوٹ کو نہیں روکا جا سکتا۔ ایسے جھوٹے شخص کو سی این این میں نوکری ملے گی نہ ایم ایس ڈی این سی میں ۔

اس کا چانس زیرو ہی لگتا ہے ۔ ٹرمپ نے جان بولٹن کو بھی ریڈار میں رکھا اور کہا کہ وہ نالائق جنگجو ہیں ۔

یہ بھی پڑھیئے :نئی عرب دنیا کا ظہور

ان سے کوئی کام بھی ڈھنگ سے نہیں ہو سکتا۔ ٹرمپ نے معروف صحافی بوب ووڈرڈ کو دھوکے باز کا لقب دیا ۔

انہوں نے کہا کہ بوب کے پاس بھی جھوٹ بولنے کے سوا کچھ نہیں ۔

بوب پر تنقید کے بعد امریکی صدر نے دوبار اپنی بھتیجی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا میری بھتیجی کو تو اس کے دادا بھی پسند نہیں کرتے تھے جو بہت نرم دل شخصیت کے مالک تھے ۔ آپ اس سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ میری بھتیجی کی شخصیت کیسی ہے ۔