ذہنی معذور لڑکی سے  گینگ ریپ ،خاتون ملزمہ نے سہولت کاری کی، دیور اور اس کے دوستوں کو زیادتی کے لئےجگہ فراہم کی

وقت اشاعت :14 نومبر2023

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، لاہور۔ ذہنی معذور لڑکی سے  گینگ ریپ ،خاتون ملزمہ نے سہولت کاری کی  ، دیور اور اس کے دوستوں کو زیادتی کے لئےجگہ فراہم کی، پولیس نے تین ملزم گرفتار کر لئے ۔  

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے  مطابق لاہور میں ایک ذہنی معذور لڑکی سے گینگ ریپ کا انکشاف ہوا ہے ۔ یہ واقعہ کاہنہ میں پیش آیا ۔ جہاں آنچل  نامی ذہنی معذور لڑکی اوباشوں کے ہتھے چڑ ھ گئی ۔ پولیس کے مطابق کاجل نامی ایک خاتون نے ذہنی معذور لڑکی کو اپنے گھر بلایا اور پھر وہاں تین ملزموں نے معذور لڑکی کے ساتھ زیادتی کی ۔ پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ گینگ ریپ میں خاتون کا دیور اور اس کے ساتھی ملوث تھے ۔

یوں بھابھی نے اپنے دیور اور اس کے دوستوں کی سہولت کاری کرتے ہوئے جان بوجھ کر معذور لڑکی کو اپنے گھر بلایا اور اس گھناؤنے فعل میں ساتھ دیا۔ پولیس  کے مطابق متاثرہ لڑکی  حاملہ ہو گئی ہے ۔ ملزمان میں خاتون ملزمہ کاجل، دیور اشفاق، دوست اظہر شامل ہیں ۔ ایس پی  ڈاکٹر عمارہ شیرازی کے مطابق دیگر ملزم بھی اس مکروہ کھیل میں شامل ہیں جلد مزید گرفتاریاں ہونگی ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کا استحصال کرنے والے  کسی رعایت کے مستحق نہیں۔