لاڑکانہ میں بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی  میں خاتون ڈاکٹر کوہراساں کرنےکا واقعہ رپورٹ

وقت اشاعت :29اکتوبر2023

افضل چانڈیو ، نمائندہ دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، لاڑکانہ ۔ لاڑکانہ میں بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی  میں خاتون ڈاکٹر کوہراساں کرنےکا واقعہ رپورٹ  ہوا ہے ، متاثرہ خاتون نے ساتھی پروفیسر پر سنگین الزامات عائد کر دیئے ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق لاڑکانہ کی  بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی میں ایک اور خاتون پروفیسر کی جانب سے ہراسگی کا واقعہ رپورٹ ہوا  ہے ۔ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شمائلہ شیخ نےہراسگی سیل کراچی میں درخواست دائر کر دی ہے جس میں انہوں نے موقف اپنایا ہے کہ پروفیسر یوسف شاہ تین سال سے ہراساں کر رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت برداشت کرلیا ۔ اب میں شواہد کے ساتھ عدالت جا چکی ہوں، اب میں اپنے دفاع میں لڑونگی ۔

اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شمائلہ شیخ نے مزید کہا کہ لاڑکانہ صوبائی محتسب برائے تحفظ خواتین ہراسگی سیل کراچی میں میری درخواست پر شنوائی ہوگی اس کے لئے بہت پرامید ہوں ۔ دوسری جانب ڈین آف ڈینٹسٹری پروفیسر سید یوسف شاہ نے الزامات کو مسترد کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے خلاف سازش کی گئی ہے ۔ تمام الزامات کا عدالت میں سامنا کروں گا۔ ادھر کوئی بھی ساتھی ڈاکٹر اس معاملے پر بات کرنے کو تیار نہیں جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ نے بھی موقف دینے سے گریز کیا ہے ۔