پاک فوج میں اعلیٰ سطح کی غیر معمولی تبدیلیاں ، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر پشاور، ندیم احمد نئے آئی ایس آئی چیف

وقت اشاعت :7اکتوبر2021


دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ پاک فوج میں اعلیٰ سطح کی غیر معمولی تبدیلیاں ، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈرز پشاور، ندیم احمد نئے آئی ایس آئی چیف  لگا دیئےگئے ۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نئے  ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیئے گئے  ۔  

لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کو کور کمانڈر گوجرانوالہ  لگا دیا گیا ہے ۔ لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کور کمانڈر کراچی بن گئے  ۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات کر دیا گیا۔لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود صدرنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی تعینات کئے گئے ہیں ۔ اسی طرح  میجرجنرل عاصم ملک کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی ہو گئی ۔ وہ ایڈجوٹینٹ جنرل  بنا دیئے گئے ہیں ۔ پاک فوج نے پریس ریلیز میں اسے معمول کے تبادلے قرار دیا ہے