آزاد کشمیر الیکشن چوری نہیں ہونے دیں گے ، سلیکٹڈ سن لے ن لیگ پہلے والی جماعت نہیں رہی، مریم

وقت اشاعت :9جولائی2021

سپر لیڈ نیوز، اسلام آباد۔ آزاد کشمیر الیکشن چوری نہیں ہونے دیں گے ، سلیکٹڈ سن لے ن لیگ پہلے والی جماعت نہیں رہی، مریم  نواز  نے پھر حکومت کو ریڈارمیں رکھا ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق مریم نواز نے آزاد کشمیر میں جلسہ عام سے خطاب میں پھر حکومت پر کڑی تنقید کی ہے اور الیکشن چوری کرنے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  اگر کشمیر میں ووٹ چوری ہوا تو اسلام آباد کے شاہرائے دستور پر احتجاجی کیمپ لگا لیں گے  ۔ سلیکٹڈ نے کشمیر بھارت کی جھولی میں پھینک دیا۔ امریکا سے ہو کر آئے تو کہا ایسے لگا جیسے ورلڈ کپ جیت کر آیا ہوں ۔ کیا کشمیر کا سودا ورلڈ کپ جیتنے کےمترادف تھا؟ ملک تباہ ہو رہا ہے ۔ایسی نا اہل حکومت کبھی نہیں دیکھی ۔سلیکٹڈکو معلوم تھا ۔ اگر میں مظفر آباد آئی تو انہیں منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی ۔ ہمیں چوری شدہ سیٹیں نکلوانے کا ہنر آ گیا ہے۔ ڈسکہ الیکشن میں ڈبے اٹھا کر پتلی گلی سے بھاگے تو ان کے حلق سے سیٹ واپس نکالی۔

آزاد کشمیر الیکشن چوری نہیں ہونے دیں گے ، سلیکٹڈ سن لے ن لیگ پہلے والی جماعت نہیں رہی، مریم نواز نے مزید کہا کہ کشمیریوں کا الیکشن چوری ہونے کی کوشش کی جارہی ہے۔