پیپلز پارٹی کا شہرہ آفاق ترانہ ‘دلا تیر بجا ‘بھارتی نائٹ کلب میں چل گیا ،  لوگ دیوانہ وار جھومتے رہے

وقت اشاعت :11جون2023

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، کراچی ۔ پیپلز پارٹی کا شہرہ آفاق ترانہ ‘دلا تیر بجا ‘بھارتی نائٹ کلب میں چل گیا ،  لوگ دیوانہ وار جھومتے رہے

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام  کے مطابق  پیپلز پارٹی کےمشہور زمانے ترانے نے ایک مرتبہ پھر بھارت میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑھ دیئے ہیں ۔ حیدر آباد کے نائٹ کلب  میں ڈی جی کرن  ڈیمبلا نے یہ گانا کلب انتظامیہ سے اجازت لے کر چلوایا جہاں لوگ میوز ک کی دھن پر ناچتے رہے اور خوب ہلا گلا کرتے رہے ۔ ڈی جے کرن ڈیمبلا نے اس ترانے کو بھٹو میوزک قرار دیا ہے ۔  انہوں نے کہا کہ ان کی بہت عرصے سے خواہش تھی کہ وہ یہ ترانہ کسی کلب میں چلائیں ۔ جیسے ہی گانا چلا سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ انہوں نے  سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے اس اقدام کو سراہا۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کا ترانہ 1987میں ریلیز ہوا تھا۔ اس کی دھن پیپلز پارٹی کے جیالے اور لیاری کے رہائشی ظہور احمد زیبی نے ترتیب دی تھی ۔