دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی میں اختلافات کا نوٹس لیا ہے اور اپنی بہن علیمہ خان سے ملاقات میں پارٹی رہنماؤں کو سخت پیغام دیا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے اختلافات کی خبر پر ردعمل دیا ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ لاہور اجلاس کو لے کر پارٹی میں اختلاف جان بوجھ کر پیدا کئے گئے ۔ عمران خان نے کہا کہ پارٹی قیادت جیل میں بیٹھی ہے اور آپ لوگ ذاتی اختلافات ختم کریں اور سارا فوکس تحریک پر رکھیں۔علیمہ خان نے کہا کہ بانی نے آج دو پیغامات دئیے ہیں اور کہا ہے ان کے ساتھ اور بشری بی بی کے ساتھ ظلم ہورہا ہے ۔ ٹی وی اور اخبارات بند کئے گئے ہیں ۔صرف ایک شخص کے کہنے پر یہ سب کچھ کیا جارہا ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ جو اختلاف پیدا کرے گا پارٹی میں اس کو میں خود دیکھ لوں گا، ہم جیلوں میں بیٹھے ہیں آپ اختلافات پیدا کررہے ہیں




