جنونی شخص نےاپنے5بچوں سمیت 11افراد کو ذبح کر دیا

جنونی شخص نےاپنے5بچوں سمیت 11افراد کو ذبح کر دیا ۔ سندھ کے علاقے پنو عاقل میں لرزہ خیز  واردات نے سب کو ہلا کر رکھ دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ملزم  عبد الوہاب   نے اپنے تین بیٹوں کے ساتھ مل کر واردات کی ۔

اس انوکھی واردات پر پولیس مصروف تفتیش ہے ۔ ابتدائی اعترافی بیان میں ملزم نےا نوکھی منطق پیش کردی ۔

ملزم نے موقف اختیار کیا کہ اس کے بھائیوں سے اس کا جھگڑا چل رہا  تھا۔ طیش میں آکر بیوی بچوں کو بھی قتل کردیا تاکہ اس کے بھائیوں پر نام آئے ۔

پولیس کے مطابق اس کے تینوں بیٹوں نے جرم میں سہولت کار کا کردار ادا کیا۔ جبکہ مرکزی ملزم نے ہی سب کے گلے کاٹے ۔ 

ملزم کی ذہنی حالت جانچنے کے لئے  ماہر نفسیات کی بھی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔

مقتولین  میں پانچ معصوم بچے بھی شامل ہیں  جبکہ باقی خواتین ہیں ۔

 وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی  ۔

یہ بھی پڑھیئے :سوشل میڈیا کے استعمال سے منع کرنے پر بیوی کا طلاق کا مطالبہ

تمام افراد کی نماز جنازہ کےبعد آبائی علاقےمیں ہی تدفین کر دی گئی ۔ اس موقع پر علاقے کی فضا سوگوار رہی ۔

عینی شاہدین کے مطابق ملزم کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ۔ اس نے پہلے بھی کئی مرتبہ بیوی بچوں پر تشدد کیا۔ گھرمیں آئے روز جھگڑے رہتے تھے ۔

ملزم کا اپنے بھائیوں سے بھی جھگڑا چل رہا تھا۔ واردات کے روز کسی کو کوئی خبر نہیں ۔

اہل محلہ کے مطابق پولیس آئی تو معلوم ہوا کہ بڑی واردات ہوئی ہے ۔