مجھے طلاق دے دو۔۔ بیگوموبائل ایپ نہیں چھوڑ سکتی

مجھے طلاق دے دو۔۔ بیگوموبائل ایپ  نہیں چھوڑ سکتی ۔۔یہ مطالبہ لاہور کی ایک خاتون کا ہے ۔ جس کا کہناہے کہ اس کا شوہر بیگو ایپ استعمال کرنے سے روکتا ہے ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق  طلاق نہ ملنے پر  خاتون  لاہورکی فیملی کورٹ میں جا پہنچی اور خلع کا دعویٰ دائر کردیا۔

  فیملی کور ٹ کے  جج فراز جاوید نے  درخواست پر سماعت کی ۔ خاتون درخواست گزار کنزہ اعجاز نے موقف اختیار کیا کہ  اس کا شوہر رکشا ڈرائیور ہے ۔

غربت کے باعث گزارا بہت مشکل  ہو چکاہے ۔ ایسے میں  شوہر  بیگو موبائل ایپ استعمال نہ کرنے کا مشورہ دے رہا ہے ۔

خاتون نے بتایا کہ وہ اس ایپ سے روزانہ 1500روپے کما لیتی ہے جبکہ شوہر خرچ بھی نہیں دیتا ۔ شوہر کی جانب سے ایڈووکیٹ ملک خرم شہزادہ عدالت میں پیش ہوئے۔

شوہر نے موقف اختیار کیا کہ وہ رکشا ڈرائیور ہے اور محنت مزدوری کرتا ہے ۔ اسی کی بیوی دیگر مردوں کےساتھ اس موبائل ایپ کے ذریعے بات چیت کرتی ہے جس پر اعتراض ہے ۔

رکشا ڈرائیور نے مزید کہا کہ اس کی بیوی مردوں سے غیر اخلاقی باتیں بھی کرتی ہے ۔ اسے روکا تو اس نے طلاق کا مطالبہ کردیا۔

عدالت نے سماعت ملتوی کردی اور شوہر کو نوٹس جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیئے : شادی کے لئے سونا کہاں سے آئے گا؟

بیگو ایپ ؟

بیگو چین کی ایک موبائل ایپ ہے جو لائیو چیٹ کی سہولت فراہم کرتی ہے ۔ اس ایپ کو ڈیٹنگ ایپ بھی کہا جاتاہے ۔  مرد حضرات عام طور پر خاتون سے دوستی کےلئے اس ایپ کا سہارا لیتے ہیں اور باقاعدہ فیس سے کر خواتین سے بات کرتے ہیں ۔

  ماڈلز عریاں لباس زیب تن بھی کرتی ہیں اور جس کے جتنے زیادہ فالورز ہوں اس کے آن لائن کمانے کے اتنے ہی زیادہ امکانات ہوتےہیں ۔

سوشل میڈیا پر بیگو ایپ استعمال کرنے والوں کی تعداد دن بدن بڑھتی جارہی ہے ۔ پاکستان میں بھی اس کا استعمال عام ہے ۔

بیگو ایپ میں زیادہ تر ماڈلز رقص کر کے فالوورز کی تعداد بڑھاتی ہیں
فوٹو کریڈٹ:بیگولائیو

حال ہی میں پی ٹی اے نے پابندی کی درخواست پر غور کیا تھا تاہم اس ایپ پر پابندی کا فیصلہ مسترد کردیا گیا۔