بھارت میں کورونا سے اب تک 100سے زائد صحافی ہلاک ہو چکے

سپر لیڈ نیوز، واشنگٹن ڈی سی ۔ بھارت  میں کورونا سے اب تک 100سے زائد صحافی ہلاک ہو چکے  ہیں ۔ ایک دن میں 3لاکھ92ہزارسےزائدکیسزرپورٹ جبکہ  3،689 مریضوں کی موت ہوگئی۔

 سپر لیڈ نیوز کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کی صورتحال مزید بگڑ گئی۔مرنیوالوں میں تقریباً 100صحافی بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ وہ صحافی ہیں جو پیشہ ورانہ امور کے دوران ہسپتال جاتے رہے  اور فرنٹ لائن پر رپورٹنگ کرتے رہے ۔ بعض ٹی وی چینلز اور اخباری دفاتر میں ایس او پیز کا خیال نہیں رکھا گیا جس سے صحافتی کمیونٹی میں  بھی کورونا تیزی سے پھیلا ۔

 مجموعی طور پر کورونا کے متاثرین کی شرح 18.24 فیصد تک پہنچ گئی۔نئی دہلی میں  ٹیسٹ کروانے والاہر تین میں سے ایک شخص کورونا  کا شکار ہے۔ اسپتالوں میں تڑپتے مریضوں کاکوئی پرسان حال نہیں۔طبی نظام  مفلوج ہو چکا ہے جبکہ شمشان گھاٹوں میں  جگہ کی قلت ہے ۔ مردے جلانے کے لئے انتظامات ناکافی ہے ۔ یہی حال مسلمانوں کے قبرستانوں کا ہے ۔ دوسری جانب  اس ساری صورتحال کے باوجود بھارتی حکومت اپنے معمولات سے پیچھے نہیں ہٹ رہی ۔ الیکشن میں ووٹوں کی گنتی میں بھی کوروناایس او پیز  کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں،سماجی فاصلےکونظراندازکیاگیا۔جس سے کورونا کی صورتحال مزید خراب ہونے کا خطرہ ہے ۔ مہلک وائرس کے قہر پر حکومت کی بد انتظامی کو ذمہ دار  ٹھہرایاجارہاہےتووہیں پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات اور کمبھ کے میلے کے انعقاد پربھی سوال اٹھائے جارہےہیں۔ دوسری جانب روس،فرانس اورجرمنی سےویکسین سمیت امدادی سامان کی   پہلی کھیپ  پہنچ گئی ہے ۔