پاکستان نے ایران ، افغانستان کے ساتھ سرحد پر مانیٹرنگ سخت کردی

سپر لیڈ نیوز، پشاور۔   پاکستان نے ایران، افغانستان کے ساتھ سرحد پر مانیٹرنگ سخت کردی ۔ کورونا وائرس کی نئی اقسام کی انٹری روکنے کیلئے افغانستان اور ایران کے ساتھ لینڈ بارڈرمینجمنٹ پالیسی پر نظرثانی کی گئی ہے ۔

سپر لیڈ نیوزکے مطابق این سی اوسی کا اس حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں   پالیسی پر نظرثانی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ مقصد تینوں ممالک کے درمیان پیدل آمدورفت کو کورونا پروٹوکولز کے تحت کرنا ہے۔نظرثانی پالیسی چا ر اور پانچ مئی کی درمیانی شب رات ایک بجے سے لاگو ہوگی۔اطلاق بیس مئی تک رہےگا۔پالیسی کا اطلاق پاکستان آنے والی پیدل آمدورفت پر ہوگا۔دو طرفہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ، کارگونئی  پالیسی سے مستثنیٰ ہو  ں گے۔بارڈرٹرمینلز ہفتے کے سات دن کھلے رہیں گے۔ ان دونوں ممالک سے واپس آنے والے کورونا ٹیسٹ رپورٹ دکھانے کے مجاز ہونگے ۔ ٹیسٹ پازیٹو ہونے کی صورت میں بارڈر میں ہی قرنطینہ سنٹر میں رہنا ہوگا جس کا خرچہ مسافر خود برداشت کریں گے