لاہور والوں کے لئے کورونا کا بڑا خطرہ ٹل گیا، گوجرانوالہ میں حالات گھمبیر

سپر لیڈ نیوز، لاہور۔ لاہور والوں کے لئے کورونا کا بڑا خطرہ ٹل گیا، گوجرانوالہ  میں حالات گھمبیر  ہو گئے ۔ صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا لاہور میں کورونا کے پھیلاؤ میں واضح کمی آئی ہے ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق اتوارکو پریس کانفرنس میں یاسمین راشد نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے سے لاہور میں کورونا کے پھیلاؤ میں کمی آئی ہے ۔ شہر میں 25اپریل کو جو صورت حال تھی آج وہ حالات نہیں رہے ۔ کیسز کی شرح اٹھارہ فیصد تک آگئی ہے  جو کہ بیس سے پچیس کے درمیان جا چکی تھی ۔  وزیر صحت پنجاب نے لاہور انتظامیہ کو ایس اوپیز پر سختی سے عمل کروانے پر شاباش دی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گوجرانوالہ میں حالات خراب ہو گئے ہیں ۔  تمام وینٹی لیٹرز بھر چکے ہیں ۔  مریضوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے