سندھ میں لاک ڈاؤن کے معاملے پر وفاق اور صوبے میں لفظی گولہ باری

وقت اشاعت :01اگست2020

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ سندھ میں لاک ڈاؤن کے معاملے پر وفاق اور صوبے میں لفظی گولہ باری  جاری ہے ۔ فواد چودھری ، گورنر سندھ اور اسد عمر نے آڑے ہاتھوں لیا۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق  سندھ میں لاک ڈاؤن کے نفاذ پر  وفاق نے توپوں کا رخ پھر سندھ کی جانب کرلیا ہے ۔ وزرا نے سندھ حکومت کے فیصلے پر کڑی تنقید کی ۔ فواد چودھری نے کہا سندھ حکومت کو مسائل کا اندازہ ہی نہیں ۔ بلاول ابھی نا سمجھ ہیں۔ مراد علی شاہ کو عوام کے مسائل کا احساس ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا  کہ لاک ڈاؤن لگاتے وقت ہم سے  مشورہ ہونا چاہیے تھا۔ سندھ حکومت نے یکطرفہ فیصلہ کرلیا ۔ اسد عمر نے کہا کہ بلاول صاحب  کورونا ایسا موضوع ہے جسے  آپ اچھی طرح نہیں سمجھتے۔ بلاول شاہی مطالعہ پر یقین رکھتےہیں۔لاک ڈاوَن کے باعث بھارتی معیشت ابھی تک سنبھل نہیں سکی ۔ وہاں لاک ڈاوَن لگا تو تباہی دنیا نے دیکھی۔ سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے گورنر سندھ نے  بھی انٹری ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن سرپرائز ہے ۔ سندھ حکومت ناکام ہو چکی ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔