کراچی میں ٹارگٹ کلنگ،جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولاناعادل جاں بحق

دی سپر لیڈ، کراچی ۔ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ،جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولاناعادل جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کےمطابق حملہ آور ان کا پیچھا کر رہے تھے ، گھات لگا کر فائرنگ کی ۔

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے ۔ نامعلوم افراد نے مولانا عادل خان پر گولیاں چلا دیں ۔ پولیس کے مطابق مولانا عادل ڈرائیور سمیت موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔ واقعہ کراچی  کےعلاقے شاہ فیصل کالونی میں  شمع شاپنگ سنٹر کےقریب  پیش آیا۔ مولانا عادل خان ڈرائیور کے ہمراہ ڈبل کیبن  گاڑی پر سوار تھے ۔ شمع سنٹر کے قریب انہوں نے گاڑی رکوائی اور ڈرائیور کو دکان سے کچھ لینے بھیجا تاہم اس دوران اچانک فائرنگ شروع ہوگئی ۔

یہ بھی پڑھیئے: کیا سب سے بڑا خطرہ بلوچ لبریشن آرمی ہے ؟

مولانا کو پانچ گولیا ں لگیں ۔ ان کےڈرائیور کی شناخت مقصود کے نام سے ہوئی ہے ۔ واقعے کےبعد پولیس موقع پر پہنچی اور جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرنے کی کوشش کی ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مولاناعادل پرقاتلانہ حملے کانوٹس لیا ہے اور آئی جی پولیس کوقاتلوں کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے ۔

تنظیم وفاق المدارس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ،جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولاناعادل جاں بحق ہو گئے لیکن یہ واقعہ غیر معمولی ہے ۔ حکومت فوری طور پر قاتلوں کا سراغ لگائے ۔ واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر ہی تبصروں کی بھرمار ہوگئی جبکہ بعض افراد ان کے قتل کو مختلف زاویوں سے دیکھ رہے ہیں ۔ جمعیت علمائے اسلام  نے واقعے کی مذمت  کی ہے اور ملزموں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے  ۔