رافیل نڈال نےفرنچ اوپن ٹائٹل جیت لیا

رافیل نڈال نےفرنچ اوپن ٹائٹل جیت لیا ۔ نواک جوکووچ کو فائنل میں پچھاڑ کرانہوں نے 13ویں مرتبہ فرنچ اوپن جیت کر راجر فیڈرر کا بیس گرینڈ سلام جیتنے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

فرنچ اوپن کےفائنل کے آغاز میں ہی رافیل چھائے رہے اور بہترین کھیل پیش کر کےا پنے حریف کو دباؤ میں رکھا۔ پیرس میں کھیلے گئے میچ میں  رافیل نے اپنی مہارت خوب  دکھائی ۔ انہوں نے پہلا سیٹ چھے صفر سے اپنے نام کیا ۔

یہ بھی پڑھیئے: کیا پاکستان کو نیا بوم بوم مل گیا ؟

دوسری سیٹ میں بھی نڈال کو قابو کرنا جوکووچ کے لئے مشکل نظر آیا۔  انہوں نے دوسرے سیٹ میں چھ دو سے کامیابی سمیٹی ۔تیسرے سیٹ میں جوکووچ نے مزاحمت شروع کی مگر رافیل نڈال کے خوبصورت سٹروکس کے آگے جوکووچ بے بس رہے ۔ یوں وہ تیسرا سیٹ بھی  نہ جیت پائے ۔ تیسرے سیٹ میں نڈال نے سات پانچ سے کامیابی حاصل کرلی ۔ اور  تیرہویں مرتبہ رافیل نڈال نےفرنچ اوپن ٹائٹل جیت لیا ۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگومیں رافیل نڈال نے کہا کہ کامیابی پر خوشی ہے ۔ آئندہ بھی بہتر کھیل کامظاہرہ کریں گے ۔ اندازہ تھا کہ بہترین فارم کی وجہ سے میچ جیت جاؤں گا مگر نواک جوکووچ بڑا پلیئر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فٹنس مسائل کا شکار تھا مگرکارکردگی سے مطمئن ہوں ۔