ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ سےراجرفیڈرر کا سفر حیران کن طورپر تمام

سپر لیڈ نیوز، لندن ۔ ومبلڈن ٹینس  ٹورنامنٹ  سے راجرفیڈرر کا سفر حیران کن طورپر تمام  ہو گیا۔ اب تک 20 گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے والے سوئس ٹینس اسٹار پولینڈ کے کھلاڑی سے زیر ہو گئے ۔

سپر لیڈ نیوز  کے مطابق ومبلڈن  کے اہم میچ کا حیران کن نتیجہ سامنے آگیا۔ ہوبرٹ ہورکاز   نے  راجر فیڈرر کو اسٹریٹ سیٹ میں  دھول چٹا دی ۔ یوں ہوبرٹ نے آسانی سے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ۔  ہورکاز نے فیڈرر کو 6-3، 7-6، اور 6-0 سے شکست دی۔دوسری جانب ٹاپ سیڈ نوواک جوکووچ ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

سربین کھلاڑی نے کوارٹر فائنل میں ہنگری کے مارٹون فوچووچ کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے اسٹریٹ سیٹ  میں پچھاڑ دیا۔