شاہین آفریدی کی قیادت میں لاہور قلندرز پہلی مرتبہ پی ایس ایل چیمپئن

وقت اشاعت :28فروری2022

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام، لاہور۔ شاہین آفریدی کی قیادت میں لاہور قلندرز پہلی مرتبہ پی ایس ایل چیمپئن  بن گئے۔  

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق ملتانی سلطانز کو لاہوری قلندرز کے ہاتھوں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان سپر لیگ سیون کی ٹرافی پر لاہور قلندرز نے قبضہ جما لیا۔ ساتھ سال کے لمبے انتظار کے بعد لاہور قلندرز نے بلآخر پی ایس ایل کی ٹرافی اپنے نام کر لی۔ فائنل میں ملتان سلطانز کو 42 رنز سے شکست دیدی۔لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 180رنز سکور کیے۔ محمد حفیظ نے 69 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ہیری بروک نے 41 اور ڈیوڈ ویزے نے 28رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔ ملتان سلطانز کی جانب سے آصف آفریدی نے تین

جبکہ ڈیوڈ ویلی اور شاہنواز دھانی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔181رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز 138 رنز بنا سکی۔ ملتان کی جانب سے خوشدل شاہ 32 اور ٹم ڈیوڈ 27رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اس کے علاوہ کوئی بھے بلے باز کھل کر نہ کھیل سکا۔   سات سال بعد پی ایس ایل کا چیمپئن بننے پر لاہور کے کرکٹ شائقین خوشی سے نہال ہو گئے ۔

لاہور میں ہر طرف جشن کا سماں رہا۔