بلوچستان میں ایران سےواپس آنےوالے چھےزائرین اغوا

بلوچستان میں ایران سےواپس آنےوالے چھےزائرین اغوا کر لئے گئے ۔اغوا کاروں نے گاڑی روک کر دو خواتین  اور ڈرائیور کو چھوڑ دیا جبکہ چھے افراد کو ساتھ لے گئے ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق تمام افراد  کو بلوچستان کے ضلع پنجگور کے قریب سے اغوا کیا گیا ۔ پولیس  کے مطابق نا معلوم افراد نے گاڑی کو روکا اور شناخت کے بعد چھے افراد کو نیچے اتار لیا۔ اس موقع پر اغوا کاروں نے دو خواتین اور ڈرائیور کو کچھ نہ کہا۔ذرائع کے مطابق تمام افراد کا تعلق کراچی سے اور ان کا تعلق شیعہ برادری سے تھا۔ پولیس کے مطابق تمام افراد  مقدس مقامات کی زیارت کرنے ایران گئے ہوئے  تھے ۔

یہ بھی پڑھیئے : ہم تو روز زلزلے کے آفٹر شاکس محسوس کرتے ہیں

واپسی پر خضدار کےراستے کراچی کی جانب جانا چاہتے تھے مگر اغوا کاروں نے  گھر نہ جانے دیا۔ دوسری جانب پولیس  نے تفتیش کےلئے وین کے ڈرائیور کو حراست میں لے رکھا تاہم کوئی شواہد نہیں مل سکے ۔ دونوں خواتین کو کراچی روانہ کر دیا گیا ہے ۔ بلوچستان میں ایران سےواپس آنےوالے چھےزائرین اغوا ہونے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے تاحال قبول نہیں کی ۔واضح رہے کہ رواں سال ہزارہ یا شیعہ افراد کے اغوا کا یہ پہلا واقعہ ہے ۔ علاقے کے حالات پہلے ہی کشیدہ رہے ہیں تاہم حالیہ واقعے کے بعد پولیس متحرک ہوگئی ہے اور ملزموں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔