ہم بھی یہی کہتے ہیں فوج سیاست سے دور رہے ، بلاول

ہم بھی یہی کہتے ہیں فوج سیاست سے دور رہے ، بلاول  بھٹو نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے سیاست سے دور رہنے کا کہا ہے ہم بھی تو یہی کہتے ہیں

پیر کے روز پیپلز پارٹی کا سینیٹ صدارتی آرڈیننس چیلنج کرنے کا اعلان  سامنے آیا۔  بلاول  بھٹو نے پریس کانفرنس میں کہا سینیٹ میں اوپن بیلٹ ہوئی تو بھی نا اہل ٹولے کو ٹف ٹائم دیں گے ۔ نالائق حکومت سینیٹ کا میچ فکس کرنا چاہتی ہے۔ ووٹ کی رازداری آئینی حق ہے ۔سینیٹ الیکشن کےلئے اگر کوئی رکن اسمبلی اپنا ووٹ  کاسٹ کرتا ہےتو اس کا حق ہے کہ وہ اپنی مرضی کرے۔

 عمران خان کو معلوم ہے ان کے اپنے ارکان اسمبلی ان کے خلاف ہو چکے ہیں ۔ پی ٹی آئی کو اپنے ایم پی ایز پر بھی بھروسہ نہیں رہا۔ ہم بھی ہارس ٹریڈنگ کے خلاف ہیں  مگرآئین میں تبدیلی کے لئے معاملہ پارلیمنٹ میں زیر بحث آنا چاہیے تھا۔  قومی اسمبلی میں ہمیں بولنے کا حق نہیں ۔ایسی قانون سازی کو نہیں مانتے ۔ ملک میں  جمہوریت کا کوئی وجود نہیں رہا۔عمران خان اور ان کے سہولت کار آئین سے چھیڑ چھاڑ سے باز رہیں ۔