آصف زرداری کی طبیعت ناساز،ہسپتال داخل

آصف زرداری کی طبیعت ناساز،ہسپتال داخل ہو گئے ۔ پیپلز پارٹی کے ترجمان کے مطابق طبیعت ناسازی کی وجہ سے انہیں نجی ہسپتال میں  داخل کرایا گیا۔

سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق اتوار کی شام ان کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ۔ سابق صدر کو بلاول سمیت دیگر رہنما ہسپتال لے کر پہنچے جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ لئے گئے ہیں ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق آصف زرداری کو پرائیوٹ روم میں رکھا گیا جہاں ڈاکٹروں کا ایک پینل ان کی نگرانی کر رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیئے : سلیکٹرز جو سوغات لائے ہیں اسے واپس لے جائیں ، نوازشریف

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان کو بلند فشار خون کی شکایت تھی تاہم مختلف ٹیسٹ لینے کے بعد ان کی طبیعت بہتر تھی ۔ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے ۔ ساتھ ان کا معمول کا علاج بھی چل رہا ہے ۔ آصف زرداری کی طبیعت ناساز،ہسپتال داخل ہونے پر کارکنوں نے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ واضح رہے کہ سابق صدر پر آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت کیسز چل رہے ہیں ۔

تین روز قبل نیب نے ان کے خلاف فرد جرم کی کارروائی شروع کرانے کی استدعا کرتے ہوئے ان کے خلاف مزید دو گواہوں کو احتساب عدالت پیش کیا تھا۔ جس کے بعد نیب کا دعویٰ ہے کہ آصف زرداری پر کرپشن کے ثبوتوں کی تعداد حوصلہ افزا ہے ۔