کٹھ پتلی وزیراعظم اوراس کےسہولت کاروں کونہیں چھوڑیں گے،بلاول

2گھنٹےقبل

کٹھ پتلی وزیراعظم اوراس کےسہولت کاروں کونہیں چھوڑیں گے،بلاول  نے بھی پی ڈی ایم کے جلسے میں حکومت کے خلاف طبل جنگ بجا دیا۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق جلسے میں بلاول بھٹو نے طوفانی خطاب کیا اور مختلف امور پر حکومت کو ریڈارمیں رکھا ۔ انہوں نے کہا کہ  سلیکٹڈ اور نا اہل وزیراعظم نے ملک تباہ کر دیا۔ یہ تجربہ بری طرح ناکام رہا۔

مہنگائی نے عوام کو خود کشیوں پر مجبور کر دیا۔ ایسے میں سلیکٹڈ وزیراعظم کہتا ہے ملک ترقی کر رہا ہے ! بلاول نے کہا کہ عمران خان کا غرور عوام توڑنے کے لئے تیار ہیں ۔ کٹھ پتلی نے اپنی کابینہ میں چور جمع کر رکھےہیں ۔ آٹا چور، چینی چور گھی چور ، گندم چور سب ان کے دوست ہیں ۔ ان سے کون این آر او مانگ رہاہے ؟ بلکہ اب تو وزیراعظم کے این آر او مانگنے کا وقت آرہا ہے ۔

ملک میں حقیقی جمہوریت ایک خواب بن چکی

بلاول نے کہا کہ ملک میں حقیقی جمہوریت ایک خواب بن چکی ہے ۔ سول حکومت کو کام ہی نہیں کرنے دیا جاتا۔حقیقی جمہوریت کے ثمرات عوام کو ملتے ہیں۔ جب کوئی فوجی آمر جمہوریت پر شب خون مارتا ہے توغریب آدمی بھی متاثر ہوتا ہے ۔ ترقی کا عمل فوری رک جاتا ہے ۔ آج یہی کچھ ہو رہا ہے ملک میں ۔۔ پارلیمان میں کسی کو بولنے کی آزادی نہیں ۔ میڈیا کو تالے لگا دیئے گئے ہیں ۔ صحافیوں کو اٹھا لیا جاتا ہے ۔ جو بولتا ہے سزا بھگتا ہے ۔ عدلیہ زیر تسلط ہے ۔ نیب کے ذریعے انتقامی کارروائیوں میں تیزی دکھا رہے ہو۔ یاد رکھنا یہ وقت بدلنے والا ہے کٹھ پتلی وزیراعظم اوراس کےسہولت کاروں کونہیں چھوڑیں گے،بلاول نے جذباتی انداز میں اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیے:

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو اپنی بہادری میں بے نظیر تھیں۔  وہ کبھی بھی ڈری نہیں ،کبھی عوام کا ساتھ نہیں چھوڑا۔   کارساز کے شہدا پوری دنیامیں ناانصافی کے خلاف علامت ہیں۔  پیپلز پارٹی نے ملک کے بقا کے لیے اپنا خون دیا ہے۔  ہم پر شہدا ئے جمہوریت کا قرض ہے ۔

 وہ قرض ہم نے ادا کرنا ہے۔ اب  انقلاب کی چاپ سنائی دے رہی ہے۔  جس صبح کے لیے شہدا نے اپنی جانیں دیں  وہ صبح ضرور آئے گی۔  آج جو فیصلے ہونگے وہ مستقبل کی سمت طے کریں گے ۔ ہم نےحقیقی جمہوریت  اور آئین کی بالادستی کی جنگ لڑنی ہے۔

One thought on “کٹھ پتلی وزیراعظم اوراس کےسہولت کاروں کونہیں چھوڑیں گے،بلاول

Comments are closed.