کیپٹن صفدرکےمعاملےپرسعیدغنی کاسخت پیغام

4گھنٹےقبل

کیپٹن صفدرکےمعاملےپرسعیدغنی کاسخت پیغام سامنے آیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ  پی ٹی آئی والے بزدل ہیں یہ لوگ سمجھ لیں کراچی کسی کے باپ کی جاگیر نہیں۔

سپرلیڈ نیوز کےمطابق ملکی سیاست میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کا معاملہ  سیاسی درجہ حرارت بڑھا رہا ہے ۔ ایسے میں سعید غنی نے کہا ہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو کراچی آنے سے روکنے کی دھمکیاں دی جارہیں ۔ دھمکیاں دینے والے یاد رکھیں یہ شہر کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ۔ یہ بھی یاد رکھیں کہ ایک وقت میں عمران خان پر بھی کراچی آنے پر پابندی لگی تھی ۔

یہ بھی پڑھیئے:

پی ٹی آئی کی کیا اوقات ہے کہ وہ صفدر ملک کو آنے سے روکیں اور دھمکیاں دیں ؟ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے تو چھینک سے ڈر جاتے ہیں ۔ ایم کیو ایم ماضی میں دھمکیاں دیتی تھی تو عمل بھی کراتی تھی ۔ مگر پی ٹی آئی کی صورتحال مختلف ہے ۔یہ نا اہل افراد کا ایک ٹولہ ہے جن کو ملک چلانا ہی نہیں آتا۔ مہنگائی بے روزگاری پھیلانے میں ماہر یہ ٹولا ملکی حالات خراب کروا رہا ہے ۔  سعید غنی نے مزید کہا صفدر ملک پر مقدمے کا مدعی تو مزار قائد پر موجود ہی نہیں تھا۔ اس معاملے پر انکوائری جاری ہے ۔ جلد رپورٹ  سامنے آئے گی ۔