پہلےبچےکی پیدائش پرماں کو6ماہ،باپ کو1ماہ کی چھٹی ملےگی

وقت اشاعت:27اکتوبر

ندیم چشتی، اسلام آباد۔ پہلےبچےکی پیدائش پرماں کو6ماہ،باپ کو1ماہ کی چھٹی ملےگی ۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے بل  منظور کر لیا

سپرلیڈ نیوز کےمطابق نوکری پیشہ حاملہ عورتوں کو ریلیف دینے کےلئےقائمہ کمیٹی نےبل کثرت رائےسےمنظورکیا۔ملازمت کےدوران خاتون کو پہلے بچے پر چھ ماہ کی رخصت ملےگی جبکہ تنخواہیں بھی پوری ملیں گی ۔ یہی نہیں شوہر کو بھی ریلیف ملے گا اور وہ بھی ایک ماہ کی چھٹی کر سکے گا۔  لیکن چھٹیاں صرف تین بچوں کی پیدائش تک ہی ملیں گی۔

یہ بھی پڑھیے

اگلے بچوں کی پیدائش پر ماں کی چھٹیوں کے مہینے تو کم ہوتے جائیں گے لیکن باپ کو ہر بچے کی پیدائش پر ایک ماہ کی ہی چھٹی ملے گی۔ فی الوقت اس  قانون کا اطلاق صرف اسلام آباد تک ہوگا۔