کشمالہ طارق نےزندگی کا نیاسفرشروع کر دیا

26اکتوبر

کشمالہ طارق نےزندگی کا نیاسفرشروع کر دیا ، مختلف حلقوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے ۔انہوں نے اسلام آباد کے ایک مقامی تاجر سے شادی کرلی ۔

سپر لیڈ نیوز کےمطابق کشمالہ طارق اور اسلام  آباد کےایک معروف ہوٹل کےمالک وقاص خان جمعہ کے روز  رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ وقاص خان پہلے سے شادی شدہ ہیں اور ایک بیٹے کے باپ ہیں ۔ اس حوالے سے باضابطہ رخصتی 31اکتوبر کو ہوگی ۔ گزشتہ روز  مہمانوں کےلئے ایک دعوت کا اہتمام کیا گیا  جس میں قریبی رشتے داروں اور دوستوں  نے  شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے

واضح رہے کہ کشمالہ طارق  پاکستانی نژاد کینیڈین شہری طارق رشید سے پہلے ہی علیحدگی اختیار کر چکی ہیں ۔ طارق رشید کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن کے ممبر ہیں ۔ دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام ازلان خان ہے ۔ کشمالہ طارق نےزندگی کا نیاسفرشروع کر دیا جس پر مختلف حلقوں نے مبارکباد دی ہے اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔ اس حوالےسے ان کی شادی کی مختلف تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں ان کے مداح اور سماجی حلقے خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ دوسری جانب کشمالہ طارق نے فی الحال اپنی شادی کا اعلان نہیں کیا ۔