پاکستان میں الیکٹرک بسیں چلانےکی تیاریاں

26اکتوبر

پاکستان میں الیکٹرک بسیں چلانےکی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر سائنس فواد چودھری نے اہم  پیش رفت سے آگاہ کردیا۔

سپرلیڈ نیوز کے مطابق پاکستان میں الیکٹرک بسیں چلانے کےلئے برطانوی کمپنی سےپہلے ہی معاہدے کی بات چیت چل رہی تھی تاہم اب ایم او یو پر دستخط کردیئےگئےہیں ۔ برطانوی کمپنی پہلے مرحلے میں پاکستان کے لئے بسیں تیار کر کے بھجوائے گی جس کے بعد یہ بسیں پاکستان  میں ہی تیار کی جائیں گی ۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری  نے اس حوالے سے بتایا کہ منصوبہ پاکستان میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو چار چاند لگا دے گا۔ اس منصوبے سے سرمایہ کاری ہوگی ۔ عوام کو سستی سہولت ملے گی ۔

یہ بھی پڑھیئے

یہ بھی پڑھیے:ہم زلزلےکےآفٹرشاکس روزمحسوس کرتے ہیں

انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب برپا کرنا ہوگا۔  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکٹرک بسوں کا پہلا معاہدہ چین کیساتھ کیا گیا تاہم اب  دوسرا معاہدہ یورپین کمپنی کے ساتھ کیا گیا ہے۔پہلے مرحلے میں اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگلے تین سال  میں پورا موٹروے نیٹ ورک الیکٹرک چارجنگ پر شفٹ ہوجائے گا