اسرائیل،امارات کاایک اورتاریخی معاہدہ

20منٹ قبل

اسرائیل،امارات کےدرمیان ایک اورتاریخی معاہدہ  طے پاگیا ۔ نئے معاہدے کے تحت اب دونوں ممالک کے شہری بغیر ویزے کے آجا سکیں گے ۔

اماراتی میڈیا کےمطابق  متحدہ عرب امارات سے اسرائیل پہنچنے والے وفد نے فوری طورپر ویزہ فری معاہدے کی بات کی جس پر دونوں جانب سےلچک کا مظاہرہ کیا گیا  ۔  وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات  میں وفد نے نرم شرائط سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر  اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ساتھ ہی ویزہ فری سروس کا بھی اعلان کر دیا گیا۔ اس سے قبل حکام سے ملاقاتوں میں 4 معاہدوں پر اتفاق کرلیا گیا تھا جس کے بعد وزیراعظم نیتن یاہو نے معاہدے پر دستخط کردیئے۔

یہ بھی پڑھیئے:

معاہدے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم کے ترجمان نے کہا کہ یہ ایک اہم دن ہے ۔ دونوں ممالک مثالی تعلقات کے بندھن میں بندھ چکے ہیں ۔ مستقبل میں دونوںممالک کے عوام  مزید قریب آئیں گے جس سے تجارت کو فروغ حاصل ہوگا اور ترقی کے نئے ابواب لکھے جائیں گے ۔