عمران خان نے نئی حکومت کے آنے تک موجودہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا مشورہ دے دیا

وقت اشاعت :13ستمبر2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ عمران خان نے نئی حکومت کے آنے تک موجودہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا مشورہ دے دیا

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق عمران خان نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ موجودہ آرمی چیف کو نئی حکومت کے آنے تک ملازمت میں توسیع دینے میں کوئی ہرج نہیں ۔ نئی حکومت نئے آرمی چیف کا انتخاب کرے ۔ اس کی پرویژن نکل سکتی ہے یہ کوئی بڑی بات نہیں۔سال 2010 اور موجودہ سیلاب میں بہت زیادہ تباہی ہوئی ہے ۔  سندھ میں سیلاب سے زیادہ تباہی ہوئی۔ وہاں  چاول کی فصل کاشت نہیں ہوپائے گی، سیلاب کا طویل مدتی حل ڈیمز ہیں، 50 سال میں کوئی بڑا ڈیم نہیں بنا۔ یہ سب دو سیاسی جماعتوں کا کیا دھرا ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے اچھی بھلی حکومت گراکر ان کولانے کا کام کیا  ان کو خود سے آج سوال پوچھنا چاہیے کہ کیا وہ پاکستان کا سوچ رہے تھے؟  یا تو یہ لوگ بہت بڑے ذہین ہوتے ان کا ٹریک ریکارڈ ہوتا کہ ملک کو بہتر کیا ہے۔  32سال ان دونوں خاندانوں نے پاکستان پر حکومت کی، جن لوگوں نے ملک کے ادارے تباہ کئے۔ سازش کی وجہ سے ملک کو بہت نقصان ہوا۔ پاکستان میں پہلے کبھی نہیں تھی ۔ شہباز شریف نے الیکشن کمشنر کیلئے اپنے نام دیے  اور ہم نے اپنے دیے جس پر ڈیڈلاک ہوگیا، ہمیں ان کے نام منظور نہیں تھے اور انہیں ہمارے، ایسے میں اسٹیبلشمنٹ امپائر بن کرآگئے ہم گارنٹی دیتےہیں یہ آدمی ٹھیک ہوگا۔