پنڈی ٹیسٹ کی  مردہ وکٹ پر رمیز راجہ کا انوکھا بیان کرکٹ حلقوں میں زیر بحث

وقت اشاعت :10مارچ2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، لاہور۔ پنڈی ٹیسٹ کی  مردہ وکٹ پر رمیز راجہ کا انوکھا بیان کرکٹ حلقوں میں زیر بحث  آگیا۔ تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام  کے مطابق چیئرمین کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ پنڈی ٹیسٹ میں تیز وکٹ اس لئے نہیں بنائی کیونکہ آسٹریلیا کو سیریز کے لئے فیورٹ قرار نہیں دلوانا چاہتے تھے ۔ اس بیان کے بعد انہوں نے اعتراف کیا کہ  وہ جانتےہیں شائقین مایوس ہوئے  ہیں ۔تمام سٹیڈیمز کی پچز پر کام ہونے والا ہے ۔ ایک وکٹ کی تبدیلی پر پانچ سے چھ ماہ لگ جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ابھی بہت کرکٹ باقی ہے امید ہے باقی میچز دلچسپ ہونگے ۔واضح رہے کہ  پنڈی  ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں ٹیم پاکستان نے محض دو سے ڈھائی رنز کی اوسط سے رنز بنائے تھے ۔ رمیز راجہ کے بیان کو کرکٹ پرستاروں نے کھیل کی روح کے منافی قرار دے دیا۔ شائقین کرکٹ نے کہا کہ صرف مخالف ٹیم کی برتری کم کرنے کی سوچ لے کر کوئی وکٹ تیار کروانا بدنیتی ہے ۔ رمیز راجہ کے بیان پر سوشل میڈیا پر بھی کئی ناقدین میدان میں اترے اور انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

اس حوالے سے فواد چودھری نے بھی  سلو وکٹ پر کڑی تنقید کی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بہترین باؤلنگ اٹیک کو دیکھتے ہوئے بھی مردہ وکٹ بنانا سمجھ سے باہر ہے ۔ شائقین کرکٹ کو مایوس کر دیا گیا ۔ امید ہے اگلے میچز میں اچھی کرکٹ دیکھنے کوملے گی۔