تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد عمران خان مزید جارحانہ ہونےلگے ، زرداری کو سب سے بڑا ہدف قرار دے دیا

وقت اشاعت :10مارچ2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، کراچی۔ تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد عمران خان مزید جارحانہ ہونےلگے ، زرداری کو سب سے بڑا ہدف قرار دے دیا، مخالفین پر پھر کڑی تنقید کی ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کےمطابق تحریک عدم اعتماد کے آنے کے بعد ہر گزرتا دن وزیراعظم عمران خان کے رویے میں تلخی لانے لگا۔کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے پھر اپوزیشن رہنماؤں کو روایتی القابات سے پکارا۔ انہوں نے شہباز شریف کو بوٹ پالش کرنے والا شخص اور مولانا فضل الرحمان کو مسٹر فضلو اور ڈیزل کہہ کر پکارا۔

عمران خان نے کہا کہ زرداری پہلا ، بوٹ پالش کرنے والا دوسرا اور تیسرا ہدف فضلو ہے ۔انہیں چھوڑوں گا نہیں ۔ تحریک عدم اعتماد  اپوزیشن کی سیاسی موت ہے ۔یہ لوگ  ناکامی  سے دوچار ہونگے تو میرے ہاتھوں کی زنجیر کھل جائے گی  ۔گیدڑ کی موت آتی ہے تو وہ شہر کی طرف بھاگتا ہے۔کرپٹ سیاستدانوں کی موت آئی تو اسمبلی کی طرف آرہے ہیں  ۔ ڈاکوؤں کے گلدستے کو خوف آنا شروع ہو گیا ۔ اس ٹولے نے اربوں ڈالر بیرون ملک بھجوائے جبکہ  آپ کا پارٹی چیئرمین دنیا کے ٹاپ کپتانوں میں  سے ہے  ۔اس   کپتان نے آگے کی تیاری کررکھی ہے ۔