یوکرین کو اب تک کتنی امداد مل چکی ہے؟

ستونت کور، دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔

اس تحریر میں 24 فروری 2022 کو یوکرین پر روس کی طرف سے حملے کے بعد شروع ہونے والی جنگ کے دوران آج کے دن تک عالمی برادری کی طرف سے یوکرین کو فراہم کی جارہی امداد کی تفصیلات شامل ہیں ۔


✓ اس میں عسکری و سویلین دونوں قسم کی امداد شامل ہے۔ اور مالی امداد بھی۔
✓ صرف وہ امداد شامل ہے کہ جو یا تو یوکرین کو فراہم کی جاچکی ہے یا روانہ کردی گئی ہے یا جس کی روانگی تکمیل کے مراحل میں ہے ۔
✓ اس میں وہ امداد شامل نہیں جس کی بابت مستقبل میں فراہمی کا وعدہ ہے یا پھر جس کی فراہمی میں تاخیر کی جارہی ہے مثلاً نیٹو کی طرف سے یوکرین  کو جنگی طیاروں کی فراہمی کا وعدہ تو کیا گیا ہے تاہم تاحال اس کے کوئی آثار نہیں نظر آرہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مختلف ممالک کی طرف سے یوکرین  کی امدادکچھ اس طرح ہے  :

1- آسٹریلیا:
25 ملین ڈالرز کی غیر عسکری امداد ۔
50 ملین ڈالرز کی عسکری امداد بشمول راکٹ اور ایمونیشن و دیگر ۔
۔
2- آسٹریا :
10 ہزار فوجی ہیلمٹ اور بلٹ پروف جیکٹس ۔
1 لاکھ لیٹر فیول۔
۔
3- آذربائیجان:
ادویات و میڈیکل سپلائیز بقیمت 5 ملین ڈالرز۔
بھاری مقدار میں پیٹرول۔
۔
4-بیلجیئم :
5000 مشین گنز۔
3800 ٹن فیول و لبریکنٹس۔
200 ٹینک شکن ہتھیار ۔
۔
5- بلغاریہ :
لباس ، کمبل ، ٹینٹس اور جوتے ۔
۔
6- کینیڈا :
7.8 ملین ڈالرز کی عسکری امداد۔
25 ملین ڈالرز کی غیر عسکری امداد۔
100 عدد Carl Gustaf 8.4cm لانچر بمع 2000 راونڈز ایمونیشن ۔
4 لاکھ تیار راشن پیک۔
1600 حفاظتی جیکٹس ۔
4500 ٹینک شکن میزائل ۔
7500 عدد دستی بم۔
انٹیلی جنس مدد بذریعہ سیٹلائیٹ سرویلنس ۔
620 ملین ڈالرز کا قرضہ۔
۔
7- کروشیاء :
16.5 ملین یورو کی عسکری امداد۔
۔
8- چیکیاء:
9.9 ملین ڈالرز کے مساوی عسکری امداد ۔
30,150 عدد VZ82 پستول۔
5000 عدد VZ58 اسالٹ رائفلز۔
3200 عدد VZ59 مشین گنز۔
19 فالکن اور 12 ڈریگنو سنائپر گنز۔
35 لاکھ ایمونیشن پِیسز۔
10 عدد طیارہ شکن میزائل لانچرز بمع 160 عدد میزائل۔
۔
9-ڈنمارک :
2000 بلٹ پروف جیکٹس ۔
700 فرسٹ ایڈ کِٹس۔
2700 عدد M72 ٹینک شکن میزائل لانچرز ۔
300 عدد FIM92 طیارہ شکن میزائل لانچرز۔
200 ملین کرونز کے مساوی غیر عسکری امداد۔
1 عدد موبائل ہاسپٹل۔
۔
10- استونیہ :
بڑی تعداد میں ٹینک شکن ہتھیار۔
25000 تیار خوراک کے پیک۔
بڑی مقدار میں ادویات و دیگر میڈیکل سپلائیز۔
۔
11- فن لینڈ :
2000 بلٹ پروف جیکٹس۔
2000 فوجی ہیلمٹس۔
100 عدد سٹریچرز۔
2500 اسالٹ رائفلز بمع 1 لاکھ 50 ہزار کارٹریجز۔
70 ہزار تیار خوراک کے پیک۔
1500 ٹینک شکن ہتھیار۔
۔
12- فرانس :
300 ملین یورو کے مساوی مالی امداد۔
بھاری تعداد میں میزائل, ایمونیشن ، فیول اور حفاظتی اشیاء۔
81 ٹن خوراک، ادویات ، ٹینٹس و ودیگر سامان ۔
۔
13- جرمنی :
پرانا زنگ آلود ناکارہ اسلحہ جس کا میدانِ جنگ میں کسی نوعیت کا کوئی استعمال نہیں کیا جاسکتا ۔
سینکڑوں  فوجی ہیلمٹس ۔
۔
14- یونان :
بڑی تعداد میں کلاشنکوف ، راکٹ لانچرز  ۔
۔
15- ہنگری :
28 ٹن خوراک۔
1 لاکھ لیٹر فیول۔
۔
16-آئس لینڈ :
ٹرانسپورٹ طیاروں کی خدمات برائے ترسیلِ سامان۔
۔
17-بھار ت :
100 عدد ٹینٹ ، 2500  کمبل، ادویات ، میڈیکل سپلائیز ۔
۔
18-آئرلینڈ :
9 ملین یورو کے مساوی غیر عسکری امداد۔
۔
19-ا سر  ائیل:
100 ٹن ادویات ، پانی صاف کرنے کی کٹس، ٹینٹس، کمبل ، جیکٹس ، سلیپنگ بیگز ۔
40 ڈاکٹرز کی ٹیم۔
۔
20- اٹلی :
110 ملین یورو کے مساوی عسکری امداد۔
مارٹر، طیارہ شکن میزائل، مشین گنز، ٹینک شکن میزائل۔
۔
21-جاپان :
200 ملین ڈالرز کے مساوی مالی امداد ۔
بھاری تعداد میں حفاظتی جیکٹس اور ہیلمٹس ۔بڑی تعداد میں ٹینٹ،  خوراک، لباس ، ہائی جین پراڈکٹس اور کیمرے ۔
۔
22-قزاقستان :
اوسط مقدار میں غیر عسکری امداد ۔
۔
23-لیٹویا :
1.2 ملین یورو کے مساوی عسکری امداد۔
90 عدد ڈرونز۔
طیارہ شکن میزائل ۔
ٹینک شکن میزائل۔
ہیلمٹس اور حفاظتی جیکٹس۔
5 لاکھ یورو کے مساوی غیر عسکری امداد۔
۔
24- لگزمبرگ :
100 عدد ٹینک شکن ہتھیار۔
کئی عسکری جیپیں۔
ٹینٹ۔
۔
25- ہالینڈ :
7.4 ملین یورو کے مساوی عسکری امداد۔
3 ہزار فوجی ہیلمٹس۔
2 ہزار حفاظتی جیکٹس۔
30 عدد مائن ڈیٹیکٹرز۔
2 عدد سمندری ڈرونز ۔
60 عدد اینٹی-میٹیریل رائفلز بشمول بیرٹ۔
90 عدد سنائپر رائفلز بمع 30 ہزار راونڈز ایمونیشن ۔
50 عدد طیارہ شکن میزائل لانچرز بمع 200.
.
26- لیتھووینیا :
بڑی تعداد میں طیارہ شکن میزائل۔
۔
27- نیوزی لینڈ :
2 ملین ڈالرز کے مساوی غیر عسکری امداد بشمول خوراک، لباس ، میڈیکل سپلائیز اور ہائی جین پراڈکٹس۔
۔
28- ناروے :
1 ہزار گیس ماسک۔
5 ہزار ہیلمٹس ۔
1500 بلٹ پروف جیکٹس۔
2 ہزار سلیپنگ بیگز۔
10 ہزار سلیپنگ پیڈز۔
15 ہزار تیار خوراک پیک۔
2 ہزار ٹینک شکن میزائل۔
200 ملین یورو کے مساوی غیر عسکری امداد ۔
۔
29- پولینڈ :
42 ہزار فوجی ہیلمٹس ۔
بڑی تعداد میں ٹینک شکن اور طیارہ شکن میزائل۔
3 ہزار بلٹ پروف جیکٹس۔
100 عدد LMP مارٹرز بمع 1500 شیل۔
گرینیڈ لانچرز۔
بھاری مقداروں میں مختلف ایمونیشن ۔
۔
30- پرتگال :
بھاری تعداد میں Heckler & Koch G3 خودکار رائفلز ۔
۔
31- رومانیہ :
3 ملین یورو کے مساوی عسکری و غیر عسکری امداد ۔
فیول ، پینے کا پانی ، میڈیسن ۔
2 ہزار حفاظتی جیکٹس، 2 ہزار ہیلمٹس ۔
۔
32- سلواکیہ :
4.5 ملین یورو کے مساوی عسکری و غیر عسکری امداد۔
10 ملین لیٹرز پیٹرول۔
2.6 ملین لیٹرز طیاروں کا فیول۔
486 طیارہ شکن میزائل لانچرز۔
100 ٹینک شکن میزائل لانچرز۔
بھاری مقدار میں ایمونیشن ۔
۔
33- سلوانیہ :
1 لاکھ یورو کے مساوی مالی امداد ۔
آٹومیٹک رائفلز، ہیلمٹس اور ایمونیشن۔
200 سلیپنگ بیگز، 200 جوڑے بُوٹ۔
5 لاکھ جوڑے میڈیکل دستانے ۔
6 لاکھ ماسک۔
۔
34- جنوبی کوریا :
بھاری تعداد میں ملٹری یونیفارمز ، بوٹ۔
10 ملین ڈالرز کے مساوی مالی امداد ۔
سستا پیٹرول ۔
۔
35- سپین :
1370 ٹینک شکن ہتھیار۔
بڑی تعداد میں خود کار رائفلز ۔
7 لاکھ گولیاں ۔
20 ٹن سامان برائے بنیادی ضروریات ۔
۔
36- سویڈن :
52.9 ملین ڈالرز کے مساوی عسکری امداد۔
5 ہزار AT4  سنگل شاٹ ٹینک شکن ہتھیار ۔
5 ہزار ہیلمٹس  ۔
5 ہزار بلٹ پروف جیکٹس ۔
1 لاکھ 35 ہزار تیار خوراک کے پیک۔
10170000 ڈالرز کے مساوی مالی امداد ۔
۔
37- تائیوان :
27 ٹن میڈیکل سپلائیز ۔
معمولی مالی امداد ۔
۔
38- ترکی :
بیرقطر جنگی ڈرون طیارے۔
1 موبائل کچن۔
1 ہنگامی ریسپانس گاڑی ۔
بڑی تعداد میں خیمے ، کمبل ، سلیپنگ بیگ، سلیپنگ پیڈز، 5 ڈاکٹرز ، ہائی جین آئٹمز وغیرہ ۔
۔
39- برطانیہ :
یوکر•ین کو ر•وسی فورسز کی پوزیشنز سے آگاہ رکھنے کے لیے خصوصی Boeing RC-135 جاسوس طیارے کی سرویلنس ۔
1 بلین یورو کے مساوی عسکری و غیر عسکری امداد کی فراہمی کا آغاز ۔
220 ملین یورو کی مالی امداد ۔
۔
40- خودمختار حکومت جزیرہِ جرسی :
3 لاکھ 60 ہزار یورو کی مالی امداد ۔
۔
41- سکاٹ لینڈ :
4 ملین یورو کی مالی امداد۔
۔
42- ویلز :
4 ملین یورو کی مالی امداد ۔
۔
43- امر یکہ :
350 ملین ڈالرز کی عسکری امداد کی فراہمی ، اِن پراسیس۔
200 ملین ڈالرز کی مالی امداد ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مختلف کمپنیوں کی طرف سے :

1- ۔FTX :
25 ملین ڈالرز ۔
۔
2- گوگل :
2 ملین ڈالرز ۔
۔
3- کے ایف سی :
اندرونِ یوکر•ین اور پناہ گزینوں کو خوراک کی فراہمی کے لیے متعدد فیلڈ کچنز کا قیام۔
۔
4- میکڈونلڈز :
بھاری مقدار میں پانی ، فروٹ، سبزی ، انڈے و دیگر فوڈ آئٹمز ۔
۔
5- Airbnb :
1 لاکھ پناہ گزینوں کے لیے رہائش کا انتظام۔
۔
6- SpaceX:
مفت انٹرنیٹ ۔
۔
7- Lego :
110 ملین ڈینش کرونز ۔
۔
8- Snap :
15 ملین ڈالرز۔
9-Amazon :
10 ملین ڈالرز اور سائبر سکیورٹی سہولیات ۔
.
10- Wizz Air :
1 لاکھ پناہ گزینوں کے لیے مفت ائیر ٹکٹس۔
.
11- Kakao :
3.65 ملین ڈالرز۔
.
12- SK Group :
1 ملین ڈالرز ۔
۔
13- Facebook/Meta :
15 ملین ڈالرز۔
۔
14- Samsung :
6 ملین ڈالرز ۔
اور دیگر کئی چھوٹی بڑی کمپنیاں۔
15- Tesla:
مفت انٹرنیٹ اور بھاری مالی امداد۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوام کی طرف سے عطیات :
✓ جاپانی عوام کی طرف سے 17 ملین ڈالرز۔
✓ جنوبی کوریا کی عوام کی طرف سے 7 لاکھ 80 ہزار ڈالرز۔
✓ بیشمار NGOs کی جانب سے بھاری عطیات ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔