سی پیک بند ، افغانستان سے بھی لڑائی ، کوئی ایک ملک بتا دیں جو سلیکٹڈ کے ساتھ ہو،مریم نواز

وقت اشاعت :20جولائی2021

سی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، مظفر آباد۔ سی پیک بند ، افغانستان سے بھی لڑائی ، کوئی ایک ملک بتا دیں جو سلیکٹڈ کے ساتھ ہو،مریم نواز  نے پھر حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق آزاد کشمیر میں جلسہ عام سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ سی پیک پر کام بند ہو گیاہے ۔  پہلے چینی سرمایہ کاری کرنے آتے تھے اب تحقیقات کرنے آتے ہیں ۔ کیا یہ ہے ان کی کامیاب خارجہ پالیسی ؟نوازشریف  دور  میں  سرمایہ کاری لانے والا چین  اب تحقیقاتی  ٹیمیں بھیج رہاہے۔ حکومت  نے سفارتی آداب  کونظر اندازکیا۔ کوئی ایک ہمسایہ ملک بتادیں  جو  اس نااہل اور سلیکٹڈ حکومت کے ساتھ ہو۔ حکومت نے معیشت کا بیڑہ غرق کردیا۔ پروپیگنڈاکرنے والے کہتےتھے فوج والوں نےمریم کے منہ پر ریڈکراس لگادیا۔ ایل او سی کے چپے چپے پرجوان موجود ہیں۔ جوانوں نے کہاموبائل فون رکھنے کی اجازت نہیں،  ریڈیوپر آپ کاخطاب سنتے ہیں۔