برطانوی فارمولا ون چیمپئن شپ کا ٹائٹل لوئس ہیملٹن کے نام مگر جیت متنازع

وقت اشاعت :20جولائی2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، لندن ۔ برطانوی فارمولا ون چیمپئن شپ کا ٹائٹل لوئس ہیملٹن کے نام  مگر جیت متنازع ہو گئی ۔ ریس کے دوران حادثے کی وجہ سے تنازع پیدا ہو گیا۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق  برطانوی فارمولا ون چیمپئن شپ کا ٹائٹل میزبان ملک کے لوئس ہیملٹن نے اپنے نام کر لیا ہے۔د وران ریس لوئس ہیملٹن اور ایونٹ میں مجموعی برتری لینے والے میکس ورسٹاپن کی گاڑیاں ٹکرا گئیں۔ اس  حادثے کے نیتجے میں میکس ریس سے باہر ہوگئے ۔ یوں  حادثے نے لوئس ہیملٹن کی جیت متنازع بنا دی۔

حادثے کا فائدہ لوئس ہیملٹن کو ہوا،، انہوں نے مقررہ فاصلہ کم ترین وقت میں طے کر کے ریکارڈ آٹھویں بار ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ جیوری نے تو فیصلہ لوئس کے حق میں دے دیا مگر سوالات بھی اٹھنےلگے  ہیں۔ سوشل میڈیا پر انہیں نسل پرستانہ تبصروں کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے ۔