آئین کی رہنمائی میں منتخب حکومت کی مدد جاری رکھیں گے،آرمی چیف

دی سپر لیڈ، راولپنڈی ۔ آئین کی رہنمائی میں منتخب حکومت کی مدد جاری رکھیں گے،آرمی چیف نے کہا ہے کہ یقین دلاتے ہیں یہاں سب کچھ اچھا ہوگا۔ وہ دُشمن جو ہماری تباہی کا منصوبہ بنائے بیٹھے تھے۔ مایوسی سے ہماری کامیابیوں کو دیکھ رہے ہیں۔

کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب میں آرمی چیف نے کہا ہمیں مسلسل ہائبرڈ وار کا سامنا ہے ۔جوان مثبت تنقید کو ہائبرڈ وار سے نہ جوڑیں۔ ایسی تنقید جس کا بہت شور اور چرچا لگے۔ شاید اعتماد، محبت اور حب الوطنی کا نتیجہ ہو۔ لہذا ایسی تنقید پر توجہ دینی چاہیے۔ اصلاح کے لیے کام کرنا چاہیے۔  ہائبرڈ جنگ کا مقصد پاکستان میں اُمید کی اِس فضا کو ٹھیس پہنچانا ہے ۔ اِس مفروضے کو تقویت دینا ہے کہ یہاں کچھ بھی اچھا نہیں ہو سکتا۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی کی حالت تین سال میں بدل دیں گے ، آرمی چیف

تقریب سے خطاب میں مزید کہا کہ پاکستا ن میں کوئی بھی کسی اور   کیلئے جوابدہ نہیں۔لیکن ہم قوم کے سامنے ایک قابلِ اعتماد اور جوابدہ ادارے  کے طور پر حاضر ہیں ۔ جب بھی وطن اور قوم کو ہماری ضرورت پڑی، ہم نے بہترین نتائج کے لئے اپنے آپ کو پیش کر دیا۔آئین کی رہنمائی میں منتخب حکومت کی مدد جاری رکھیں گے،آرمی چیف نے مزید کہا کہ سپاہ گری مشکل کام ہے جس پر چلنا آسان نہیں ۔ اس راستے میں اپنے آپ آپ کو وقف کرنا پڑتا ہے اور ڈلیور کرنا پڑتا ہے ۔