SUPER WORLD

سعودی شہر نجران میں فحاشی کا اڈہ چلانے پر 7غیر ملکی گرفتار

سعودی عرب کی پولیس نے نجران میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ میں چھاپا مار کر جسم فروشی کے دھندے میں ملوث گروہ کے کارندوں کو گرفتار کیا ہے

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، ریاض ۔  سعودی عرب کی پولیس نے نجران میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ میں چھاپا مار کر جسم فروشی کے دھندے میں ملوث گروہ کے کارندوں کو گرفتار کیا ہےاور انہیں جیل میں بھجوا دیا ہے ۔ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 5 مرد اور 7 خواتین کو حراست میں لیا گیا ہے۔ یہ سب غیر ملکی تھی اور یہاں رہائش پذیر تھے ۔ گرفتار نجران ریجن پولیس نے کی ہیں۔ تمام ملزموں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے ۔ وزارت داخلہ کے مطابق انہیں پبلک پراسکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ  سعودی عرب میں جسم فروشی، انسانی اسمگلنگ، اور دیگر غیر اخلاقی جرائم کے خلاف سخت قوانین موجود ہیں جس میں سزائے موت بھی شامل ہے۔

Related Articles

Back to top button