ن لیگ کاپھرعاصم سلیم باجوہ کی گرفتاری کامطالبہ

ن لیگ کاپھرعاصم سلیم باجوہ کی گرفتاری کامطالبہ  سامنے آیا ہے ۔ نوازشریف نے لندن میں اپنے گھر کے باہر میڈیا سے مختصر گفتگو میں کہا ہے کہ قوم تو امید کر  رہی تھی عاصم باجوہ پکڑے جائیں گے لیکن ان کی جگہ شہبازشریف پکڑے گئے ۔

مسلم لیگ ن کے قائد  نےکہا کہ قوم کو امید تھی عاصم باجوہ سے حساب لیا جائے گا۔ کس طرح ایک شخص نے نوکری کے دوران پندرہ سے بیس سال میں اتنی بڑی جائیدادیں اور اثاثے بنا لئے ۔ اس سے پہلے پریس کانفرنس میں مریم نواز نے کہا کہ اگر پاکستان میں کوئی قانون و انصاف ہے تو پھر گرفتاری  شہباز شریف کی نہیں عاصم سلیم باجوہ کی ہونی چاہیے تھی ۔

شہباز شریف کے نام 99 کمپنیاں، سیکڑوں فرنچائز نہیں نکلے۔  شہباز شریف کا تعلق ایک کاروباری گھرانے سے تھا۔  ان کے والد توایک معروف کاروباری شخص تھے ۔ جبکہ عاصم سلیم باجوہ ایک تنخواہ دار ملازم تھے۔  ان کا لکھ پتی یا کروڑ پتی نہیں بلکہ ارب پتی ہوجانا قابل احتساب الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: شہبازشریف کو گرفتار کر لیا گیا

انہوں نے کہا کہ عاصم باجوہ کی اہلیہ گھریلو خاتون تھیں ۔ ان کے اثاثے  بھی بنے ظاہر  ہے ان کے نام منتقل کئے گئے ۔ کیا عمران خان نوٹس لیں گے ؟ کبھی نہیں لے سکتے ۔ ن لیگ کاپھرعاصم سلیم باجوہ کی گرفتاری کامطالبہ یہ ظاہر کر رہا ہے کہ ملکی سیاست کا درجہ حرارت بڑھنے والا ہے ۔