نوازشریف کےبیانیہ کابوجھ اٹھاناآسان نہیں ،مریم نواز

نوازشریف کےبیانیہ کابوجھ اٹھاناآسان نہیں ،مریم نواز نےکہا ہے کہ ن لیگ میں ہر طرح کے لوگ شامل ہیں ۔ لیکن یہ طے ہے  کہ تمام رہنما نوازشریف کے ساتھ ہیں  ۔

پریس کانفرنس میں مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ سے”ش”نکالنے کی کوششیں ناکام ہو گئیں ۔ مخالفین کی خود چیخیں نکل گئیں ۔ شہبازشریف کو بھائی کا ساتھ دینے پر سزادی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ  شہبازشریف پوری طاقت کے ساتھ اپنے بھائی کے بیانیہ کے ساتھ کھڑے رہے ۔ یہی بات مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی تھی ۔ جعلی کیس میں پھنسا کر گرفتار کرنا قابل مذمت ہے ۔

یہ بھی پڑھیئے: شہبازشریف کو گرفتارکر لیا گیا

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے استعفوں پر ضمنی الیکشن کرانا آسان نہیں ۔ اگر کرائیں گے تو ن لیگ میدان میں  ہے ۔ آپ کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔ نیب کا اندھا قانون صرف اپوزیشن کے لئے ہے ۔ ان کو  بی آرٹی نظر آتی ہے  نہ  ہی مالم جبہ کیس  پر کوئی پیش رفت ہوتی ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے پھر عمران خان کو نشانہ بنایا اور کہا کہ  نا اہل حکمران قوم پر مسلط کر دیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کے دس سوال مذاق ہیں اور وہ خود بھی مذاق ہیں ۔ ایسے فضول سوالات کاجواب دینا میں مناسب نہیں سمجھتی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے طلال چودھری کے واقعے کو ذاتی نوعیت کا قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ طلال چودھری سے اس حوالے سے کوئی سوال نہیں پوچھا۔ یہ کوئی سیاسی معاملہ نہیں جو اظہار وجوہ کا نوٹس دیاجائے۔